یونیسکو عالمی ثقافتی ورثہ

World Heritage logo.png

"یونیسکو عالمی ثقافتی ورثہ" ایسے مقام ( جنگل، پہاڑ، جھیل، صحرا، یادگار، عمارت یا شہر) کو کہا جاتا ہے جسے بین الاقوامی عالمی ثقافتی ورثہ پروگرام کے تحت اقوام متحدہ کے تعلیمی سائنسی و ثقافتی ادارے ( یونیسکو) کی عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کی مرتب کردہ فہرست کے لیے نامزد یا اس میں شامل کیا گیا ہو۔ یہ منصوبہ ثقافتی یا قدرتی اہمیت کے حامل مقامات کی فہرست مرتب کرنے اور ان کی حفاظت کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ مختلف شرائط کے تحت مندرج مقامات کو عالمی ورثہ فنڈ میں سے رقوم فراہم کی جاتی ہیں۔ یہ منصوبہ "عالمی ثقافتی و قدرتی ورثے کی حفاظت کے حوالے سے میثاق" کے ذریعے شروع ہوا جسے یونیسکو کی مجلس عمومی نے 16 نومبر 1972ء کو اختیار کیا۔ اس وقت سے 184 ممالک (بمطابق جولائی 2007ء) اس کنونشن کی توثیق کر چکے ہیں۔ 2007ء کے مطابق 142 ممالک کے 851 مقامات اس فہرست میں شامل ہیں جن میں 660 ثقافتی، 166 قدرتی اور 25 مخلوط خصوصیات کے حامل ہیں۔ ہر عالمی ورثے کا حامل مقام اس ملک کی ملکیت ہے جہاں وہ واقع ہے لیکن مستقبل میں بنی نوع انسان کے لیے اسے محفوظ رکھنا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔ مختلف خطوں میں واقع مقامات کی خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں:

خطہ قدرتی ثقافتی مخلوط کل  %
افریقا 33 38 3 74 9%
عرب ریاستیں 3 58 1 62 7%
ایشیا بحر الکاہل 45 126 11 182 21%
یورپ اور شمالی امریکا 51 358 7 416 49%
لاطینی امریکہ اور کیریبین 34 80 3 117 14%

عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی اجلاس

مقام # 86: میمفس اور اس کا گورستان، بشمول جیزہ کے اہرام۔
مقام # 114: تخت جمشید ( ایران
مقام # 438: دیوار چین ( چین)
مقام # 483: چیچن اتزا، یوکاتان ( میکسیکو)
مقام # 540: سینٹ پیٹرز برگ ( روس)کا تاریخی مرکز اور نواح
مقام # 138: موئن جو دڑو، ( پاکستان)


عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی فہرست میں شامل مقامات میں انتظامی معاملات پر غور کے حوالے سے سال میں متعدد بار اجلاس منعقد کرتی ہے لیکن World Heritage Committee Session نامی اجلاس سال میں ایک مرتبہ ہوتا ہے جس میں مختلف مقامات کو عالمی ثقافتی ورثہ فہرست میں شامل کیا جاتا ہے۔ سالانہ اجلاس دنیا کے مختلف شہروں میں منعقد ہوتا ہے۔ پیرس ( فرانس) ، جہاں یونیسکو کے صدر دفاتر واقع ہیں ، کے علاوہ یہ اجلاس صرف عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کے رکن ممالک میں ہی منعقد ہو سکتا ہے جس کے لیے انہیں کمیٹی کی منظوری درکار ہوتی ہے۔

اجلاس سال تاریخ میزبان شہر ملک
1 1977 27 جون تا یکم جولائی پیرس Flag of France.svg  فرانس
2 1978 5 تا 8 ستمبر واشنگٹن ڈی سی Flag of the United States.svg  ریاستہائے متحدہ امریکا
3 1979 22 تا 26 اکتوبر قاہرہ و لگژور Flag of Egypt.svg  مصر
4 1980 یکم تا 5 ستمبر پیرس Flag of France.svg  فرانس
5 1981 26 تا 30 اکتوبر سڈنی Flag of Australia.svg  آسٹریلیا
6 1982 13 تا 17 دسمبر پیرس Flag of France.svg  فرانس
7 1983 5 تا 9 دسمبر فلورنس Flag of Italy.svg  اطالیہ
8 1984 29 اکتوبر تا 2 نومبر بیونس آئرس Flag of Argentina.svg  ارجنٹائن
9 1985 2 تا 6 دسمبر پیرس Flag of France.svg  فرانس
10 1986 24 تا 28 نومبر پیرس Flag of France.svg  فرانس
11 1987 7 تا 11 دسمبر پیرس Flag of France.svg  فرانس
12 1988 5 تا 9 دسمبر براسیلیا Flag of Brazil.svg  برازیل
13 1989 11 تا 15 دسمبر پیرس Flag of France.svg  فرانس
14 1990 7 تا 12 دسمبر بانف Flag of Canada.svg  کینیڈا
15 1991 9 تا 13 دسمبر کارتھیج Flag of Tunisia.svg  تونس
16 1992 7 تا 14 دسمبر سانتا فی Flag of the United States.svg  ریاستہائے متحدہ امریکا
17 1993 6 تا 11 دسمبر کارٹینا Flag of Colombia.svg  کولمبیا
18 1994 12 تا 17 دسمبر فوکٹ Flag of Thailand.svg  تھائی لینڈ
19 1995 4 تا 9 دسمبر برلن Flag of Germany.svg  جرمنی
20 1996 2 تا 7 دسمبر مریدا Flag of Mexico.svg  میکسیکو
21 1997 یکم تا 6 دسمبر نیپلز Flag of Italy.svg  اطالیہ
22 1998 30 نومبر تا 5 دسمبر کیوٹو Flag of Japan.svg  جاپان
23 1999 29 نومبر تا 5 دسمبر مراکش شہر Flag of Morocco.svg  مراکش
24 2000 27 نومبر تا 2 دسمبر کیرنز Flag of Australia.svg  آسٹریلیا
25 2001 11 تا 16 دسمبر ہیلسنکی Flag of Finland (bordered).svg  فن لینڈ
26 2002 24 تا 29 جون بڈاپسٹ Flag of Hungary.svg  مجارستان
27 2003 30 جون تا 5 جولائی پیرس Flag of France.svg  فرانس
28 2004 28 جون تا 7 جولائی سوزو Flag of the People's Republic of China.svg  چین
29 2005 10 تا 17 جولائی ڈربن Flag of South Africa.svg  جنوبی افریقا
30 2006 8 تا 16 جولائی ولنیئس Flag of Lithuania.svg  لتھووینیا
31 2007 23 جون تا یکم جولائی کرائسٹ چرچ Flag of New Zealand.svg  نیوزی لینڈ
32 2008 2 تا 10 جولائی کیوبک شہر Flag of Canada.svg  کینیڈا
Other Languages
Alemannisch: UNESCO-Welterbe
azərbaycanca: Ümumdünya irsi
беларуская (тарашкевіца)‎: Сусьветная спадчына ЮНЭСКО
Boarisch: UNESCO-Wödeabe
brezhoneg: Glad bedel
客家語/Hak-kâ-ngî: Sṳ-kie Vì-sán
한국어: 세계유산
hornjoserbsce: Swětowe herbstwo
Bahasa Indonesia: Situs Warisan Dunia UNESCO
қазақша: Әлемдік мұра
Kiswahili: Urithi wa Dunia
Lëtzebuergesch: Weltierfschaft
Bahasa Melayu: Tapak Warisan Dunia
монгол: Дэлхийн өв
Nederlands: Werelderfgoed
Nedersaksies: Wealdarfgoodlieste
日本語: 世界遺産
norsk nynorsk: Verdsarv
Plattdüütsch: List vun dat Weltarv
саха тыла: Аан дойду Утума
Simple English: World Heritage Site
српски / srpski: Светска баштина
srpskohrvatski / српскохрватски: Svjetska baština
Basa Sunda: Loka Warisan Dunya
svenska: Världsarv
татарча/tatarça: Бөтендөнья мирасы
Türkçe: Dünya Mirası
Tiếng Việt: Di sản thế giới
吴语: 世界遗产
粵語: 世界遺產
中文: 世界遗产