یان گاربارک

یان گاربارک
ذاتی معلومات
تعلق اوسلو, ناروے
پیشے سیکسو فون نواز, موسیقار, محصل سجل
ادوات سیکسو فون
ویب سائٹ www.garbarek.com

یان گاربارک ( ناروینی:Jan Garbarek) ناروے کے جاز موسیقار ہیں، جو بنسری، کلارنٹ اور سیکسو فون بجانے میں مہارت رکھتے ہیں، لیکن اُن کی عالمی شیرت کی وجہ اُن کا سیکسو فون نواز ہونا ہے۔ یان نے جاز، مغربی کلاسیکی موسیقی اور عالمی موسیقی کی اصناف میں بہت زیادہ کام کیا ہے۔ انہیں اکثر نارڈیک ملکوں کی آواز بھی کہا جاتا ہے۔ [1]

سوانح حیات

ذاتی زندگی

یان 4 مارچ 1947ء کو ناروے کے میسن نامی ایک چھوٹے سے قصبے میں پیدا ہوئے۔ یان اپنے ماں باپ کی اکلوتی اولاد ہیں۔ آن کے باپ پولینڈ کے رہنے والے تھے۔ وہ دوسری جنگ عظیم میں جرمنوں کے ہاتھوں قیدی بنا لیے گئے تھے۔ قیدی کے طور پر انہیں ناروے کے دور دراز علاقے میں ریلوے لائن بچھانے کی مشقت کیلئے بھیجا گیا۔ وہیں رہائش کے دوران انہوں نے یان کی ماں سے شادی کی جو ایک کسان کی بیٹی تھی۔

یان نے 21 سال کی عمر میں وگدس نام کی ایک ناروینی خاتون سے شادی کی جس سے آنیہ گاربارک نام کی آن کی ایک بیٹی ہے۔ جو خود بھی ایک موسیقارہ ہیں۔

Other Languages
العربية: يان غاربارك
English: Jan Garbarek
Afrikaans: Jan Garbarek
azərbaycanca: Jan Qarbarek
български: Ян Гарбарек
čeština: Jan Garbarek
Deutsch: Jan Garbarek
español: Jan Garbarek
français: Jan Garbarek
italiano: Jan Garbarek
עברית: יאן גרברק
magyar: Jan Garbarek
Nederlands: Jan Garbarek
norsk nynorsk: Jan Garbarek
polski: Jan Garbarek
português: Jan Garbarek
română: Jan Garbarek
русский: Гарбарек, Ян
slovenčina: Jan Garbarek
svenska: Jan Garbarek
Türkçe: Jan Garbarek
українська: Ян Ґарбарек