کمونے

کمونے (اطالوی comune) (واحد: کمونے۔ comune، جمع: کمونی۔ comuni) اٹلی میں بنیادی انتظامی اکائی ہے جس کو انگریزی لفظ ٹاؤن یا قصبہ (township) یا میونسپلٹی (municipality) یا کمیون کہا جا سکتا ہے۔ اٹلی کے بیس علاقوں اور ان میں منقسم صوبوں کو مزید چھوٹی انتظامی اکایئوں یا کمونوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ کمونے کا سربراہ سنداکو (اطالوی sindaco) کہلاتا ہے جس کا مطلب انگریزی میں میئر لیا جا سکتا ہے۔

2001ء کی مردم شماری کے مطابق اٹلی میں کل 8101 کمونے ہیں جو آبادی اور رقبہ میں بڑے چھوٹے ہیں۔ سب سے بڑا کمونے دار الحکومت روم کا ہے جس کا رقبہ 1285.30 مربع کلو میٹر اور آبادی 25 لاکھ سے کچھ زیادہ ہے۔

کمونے بنیادی قسم کے کام سر انجام دیتا ہے مثلا پیدائش و اموات کا حساب کتاب رکھنا، مقامی سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر و نگرانی وغیرہ۔ کمونے کا دفتر کو میونچی پیو (اطالوی Municipio) یا پلاتزو کمونالے (Palazzo Comunale) کہتے ہیں۔

Other Languages
العربية: كومونا
فارسی: کومونه
English: Comune
aragonés: Comunas d'Italia
azərbaycanca: İtaliya kommunaları
Bân-lâm-gú: Comune
беларуская: Камуны Італіі
català: Comune
français: Commune (Italie)
한국어: 코무네
हिन्दी: कोमूने
interlingua: Communa de Italia
italiano: Comune (Italia)
日本語: コムーネ
norsk nynorsk: Kommunar i Italia
oʻzbekcha/ўзбекча: Italiya kommunalari
português: Comuna italiana
Scots: Comune
sicilianu: Cumuna d'Italia
slovenščina: Italijanske občine
Tagalog: Komuna
українська: Комуна (Італія)
Tiếng Việt: Comune