کامکس

کامکس

کامکس (انگریزی: comics) داستان گوئی کا ایک ایسا وسیلہ ہے جس میں صفحات پر سلسلہ وار یا مُتاخر تصاویر کے ذریعے خیالات کا اظہار کیا جاتا ہے۔ اکثر اوقات اِن تصاویر کے ساتھ ساتھ تحریری بیانیوں اور دیگر بصری آلات کا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔ کامکس اپنی بنیادی شکل میں دیگر تصاویر کا پہلو با پہلو مجموعہ ہوتے ہیں۔ اِن میں استعمال ہونے والے تحریری آلات میں سپیچ ببل، تعارفی الفاظ اور بیانیے شامل ہوتے ہیں۔ کامکس میں اکثر کارٹون اور تصویری خاکوں کا استعمال لیا جاتا ہے لیکن فُومیٹی کامکس کی ایک ایسی قسم ہے جس میں فوٹو گرافس کو تصویروں کی مانند استعمال کیا جاتا ہے۔

کامکس کی تاریخ تھوڑی پیچیدہ ہے؛ اِن کو مُختلف مُمالک اور ثقافتوں میں مُختلف طور سے پزیرائی ملی۔ کُچھ ماہرین کا تو یہ بھی ماننا ہے کہ لاسکو کی غارنگاری بھی کامکس کی ہی ایک قدیم قسم ہے۔[1] لاسکو کے غاروں میں نقاشی اِن کو بنانے والے قدیم انسانوں کے شکاری کارناموں کا ایک بیانیہ ہے چُنانچہ یہ ایک طرح سے کامک کی مانند ہی ہے کیونکہ کامکس بھی کسی واقعے کے تصویری بیانیے ہی ہوتے ہیں۔ 20ویں صدی میں کامکس کو دیگر مغربی مُمالک جیسے امریکا اور یورپ (خصوصاً فرانس اور بلجیم) اور مشرقی مُمالک جیسے جاپان وغیرہ میں پزیرائی ملی۔

اگر کامکس کی جدید شکل کی تاریخ پر توجہ مرکوز کریں تو یوروپی کامکس کی بنیاد رُوڈولف ٹاپفر نے اپنے 1830ء کی دہائی کے کارٹون اسٹرِپ سے رکھی۔ البتہ، کامکس کے اِس وسیلے کو 1930ء کی دہائی میں جا کر ہی خوب پزیرائی ملی جب دی ایڈونچرز آف ٹِنٹِن شایع ہوا۔ جبکہ اگر امریکی کامکس کی بات کی جائے تو وہ عوامی ذرائع ابلاغ کا حصّہ کہیں 20ویں صدی کے ابتدائی مراحل میں آ کر بنیں؛ 1930ء کی دہائی میں رسالہ نُما کامک بکس شایع ہونے لگیں اور سوپر مین کے کردار پر مبنی پہلا سوپر ہیرو کامک 1938ء میں شایع ہوا۔[2] یہ تو کُچھ نہیں؛ جاپانی کامکس (جنہیں مانگا بھی کہا جاتا ہے)، اپنی تاریخ کا آغاز 12ویں صدی میں پیش کرتے ہیں۔ البتہ امریکی کامکس کی طرح، مانگا بھی 20ویں صدی میں ہی جا کر مقبول ٹھہرے۔

انگریزی زبان میں کامکس دراصل مزاحیہ تصویری خاکوں کو کہا جاتا ہے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اب اِس لفظ کا استعمال سنجیدہ تصویری بیانیوں کے لیے بھی کیا جانے لگا ہے۔ ابتدائی طور پر لوگ کامکس کو ایک سنجیدہ فن نہیں سمجھتے تھے لیکن 20ویں صدی میں کامکس مقبولیت اختیار کرتے چلے گئے اور لوگوں نے اِنہیں خوب سراہا۔

Other Languages
العربية: قصص مصورة
فارسی: کمیک
English: Comics
Afrikaans: Strokiesverhaal
Alemannisch: Comic
aragonés: Cómic
অসমীয়া: কমিক্‌ছ
asturianu: Cómic
azərbaycanca: Komiks
বাংলা: কমিক্স
Bân-lâm-gú: Ang-á-ōe
башҡортса: Комикс
беларуская: Комікс
беларуская (тарашкевіца)‎: Комікс
български: Комикс
bosanski: Strip
brezhoneg: Bannoù-treset
català: Còmic
čeština: Komiks
Cymraeg: Comic
dansk: Tegneserie
Deutsch: Comic
eesti: Koomiks
Ελληνικά: Κόμικς
español: Historieta
Esperanto: Bildliteraturo
euskara: Komiki
Fiji Hindi: Comics
føroyskt: Teknirøð
français: Bande dessinée
furlan: Fumut
客家語/Hak-kâ-ngî: Màn-va̍k
한국어: 만화
հայերեն: Կոմիքս
हिन्दी: कॉमिक्स
hrvatski: Strip
Ilokano: Komiks
Bahasa Indonesia: Komik
interlingua: Comic
íslenska: Teiknimyndasaga
italiano: Fumetto
עברית: קומיקס
Basa Jawa: Komik
ქართული: კომიქსი
қазақша: Комикс
Kiswahili: Kibonzo
Кыргызча: Комикс
latviešu: Komikss
Lëtzebuergesch: Comics
lietuvių: Komiksas
Limburgs: Stripverhaol
Livvinkarjala: Sarjukoomiksu
magyar: Képregény
македонски: Стрип
മലയാളം: ചിത്രകഥ
مصرى: كوميكس
Bahasa Melayu: Komik
Mìng-dĕ̤ng-ngṳ̄: Mâng-uâ
монгол: Комикс
Nederlands: Stripverhaal
नेपाली: कमिक्स
नेपाल भाषा: कमिक
日本語: 漫画
Nordfriisk: Biletääle
norsk: Tegneserie
norsk nynorsk: Teikneserie
олык марий: Комикс
oʻzbekcha/ўзбекча: Komiks
ਪੰਜਾਬੀ: ਕੌਮਿਕਸ
پنجابی: کومکس
Patois: Kamik
Plattdüütsch: Comic
polski: Komiks
português: Banda desenhada
русский: Комикс
sardu: Fumetu
Scots: Comics
Seeltersk: Bieldetälster
shqip: Stripi
sicilianu: Fumettu
Simple English: Comics
سنڌي: ھاسيہ رس
slovenčina: Komiks
slovenščina: Strip
کوردی: کۆمیک
српски / srpski: Стрип
srpskohrvatski / српскохрватски: Strip
Basa Sunda: Komik
suomi: Sarjakuva
svenska: Tecknad serie
Tagalog: Komiks
தமிழ்: வரைகதை
తెలుగు: కామిక్స్
тоҷикӣ: Комикс
ᨅᨔ ᨕᨘᨁᨗ: ᨀᨚᨆᨗᨀᨛ
українська: Комікс
vepsän kel’: Komiks
Tiếng Việt: Truyện tranh
West-Vlams: Strip
Winaray: Komix
吴语: 漫画
ייִדיש: קאמיקס
粵語: 漫畫
žemaitėška: Kuomėksā
中文: 漫画