معاویہ بن ابو سفیان

معاویہ بن ابو سفیان
(عربی میں: معاويةخاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقامی زبان میں نام (P1559) ویکی ڈیٹا پر
Caliph Muawiya Calligaprhy.png 

معلومات شخصیت
پیدائشسنہ 603  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ پیدائش (P569) ویکی ڈیٹا پر
مکہ[1]  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام پیدائش (P19) ویکی ڈیٹا پر
وفات18 اپریل 680 (76–77 سال)  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ وفات (P570) ویکی ڈیٹا پر
دمشق[2][3]  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام وفات (P20) ویکی ڈیٹا پر
شہریتخلافت امویہ
Black flag.svg خلافت راشدہ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شہریت (P27) ویکی ڈیٹا پر
زوجہمیسون بنت بحدل  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شریک حیات (P26) ویکی ڈیٹا پر
اولادیزید بن معاویہ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں اولاد (P40) ویکی ڈیٹا پر
والدابو سفیان بن حرب  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں والد (P22) ویکی ڈیٹا پر
والدہہند بنت عتبہ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں والدہ (P25) ویکی ڈیٹا پر
بہن/بھائی
رملہ بنت ابوسفیان،یزید بن ابی سفیان  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں بہن/بھائی (P3373) ویکی ڈیٹا پر
خاندانخلافت امویہ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں خاندان (P53) ویکی ڈیٹا پر
مناصب
گورنر شام   خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں منصب (P39) ویکی ڈیٹا پر
مدتِ منصب
639  – 661 
Fleche-defaut-droite-gris-32.pngابوعبیدہ ابن الجراح 
 Fleche-defaut-gauche-gris-32.png
امارت   خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں منصب (P39) ویکی ڈیٹا پر
مدتِ منصب
661  – 680 
Fleche-defaut-droite-gris-32.png 
یزید بن معاویہ Fleche-defaut-gauche-gris-32.png
دیگر معلومات
پیشہصحابی،سیاست دان[4]  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیشہ (P106) ویکی ڈیٹا پر

معاویہ بن ابو سفیان ایک مشہور صحابی تھے اور اموی سلطنت کے بانی تھے۔ آپ کے عہد سے مسلم طرز حکومت خلافت سے ملوکیت میں تبدیل ہو گیا۔[5] امیر معاویہ کاتبین وحی میں سے تھے۔

ابتدائی زندگی

معاویہ ابوسفیان بن حرب کے بیٹے تھے۔ ان کی والدہ کا نام ہندہ تھا۔ جنہوں نے غزوہ احد میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے چچا حمزہ کا کلیجا چبایا تھا۔ ظہور اسلام سے قبل ابوسفیان کا شمار رؤسائے عرب میں ہوتا تھا۔ جبکہ ابوسفیان اسلام کے بڑے دشمنوں میں شمار ہوتے تھے۔ فتح مکہ کے بعد جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے عام معافی کا اعلان کیا تو ابوسفیان، ہندہ اور ان کے تمام خاندان نے اسلام قبول کر لیا۔ امیر معاویہ بھی ان میں شامل تھے۔ ہجرت مدینہ سے تقریباً 15 برس پیشتر مکہ میں آپ کی پیدائش ہوئی۔ اظہارنبوت کے وقت آپ کی عمر کوئی چار برس کے قریب تھی۔ جب اسلام لائے تو زندگی کے پچیسویں برس میں تھے۔ فتح مکہ کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان لوگوں کے تالیف قلب کے لیے ابوسفیان کے گھر کو بیت الامن قرار دیا۔ یعنی جو شخص ان کے گھر چلا جائے وہ مامون ہے۔ اور ان کے بیٹے معاویہ کو کاتب وحی مقرر کیا۔ اس کے علاوہ بیرون ملک سے آئے ہوئے لوگوں اور ملاقاتیوں کی مہمان نوازی اور دیکھ بھال کا کام بھی آپ کے سپرد تھا۔ یہ دور نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زندگی کا آخری حصہ تھا۔ اس لیے امیر معاویہ زیادہ عرصہ آستانہ نبوت سے منسلک نہ رہ سکے۔

ابوبکرصدیق نے آپ کے بھائی یزید بن ابوسفیان کو شام کے محاذ پر بھیجا تو معاویہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ عہد فاروقی میں یزید کی وفات کے بعد آپ کو ان کی جگہ دمشق کا حاکم مقرر کیا گیا۔ رومیوں کے خلاف جنگوں میں سے قیساریہ کی جنگ آپ کی قیادت میں لڑی گئی جس میں 80 ہزار رومی قتل ہوئے تھے۔ عثمان غنینے آپ کو دمشق ،اردن اور فلسطین تینوں صوبوں کا والی مقرر کیا اور اس پورے علاقہ کو شام کا نام دیا گیا۔ والی شام کی حیثیت سے آپ کا بڑا کارنامہ اسلامی بحری بیڑے کی تشکیل اور قبرص کی فتح ہے۔ عثمان غنی آپ پر بہت اعتماد کرتے تھے اور آپ کا شمار عرب کے چار نامور مدبرین میں ہوتا تھا۔

امیر معاویہ نے خوارج سے مقابلہ کیا، مصر، کوفہ، مکہ، مدینہ میں باصلاحیت افراد کو عامل و گورنر مقرر کیا، مصر میں عمرو بن العاص- کو حاکم بنایا، پھر ان کے انتقال کے بعد ان کے بیٹے عبد اللہ بن عمرو بن العاص کو بنایا، ان کے دور حکومت میں جوبیس سال کو محیط ہے۔ سجستان، رقہ، سوڈان، افریقہ، طرابلس، الجزائر اور سندھ کے بعض حصے فتح ہوئے۔ ان کا دور حکومت ایک کامیاب دور تھا، ان کے زمانہ میں کوئی علاقہ سلطنت اسلامیہ سے خارج نہیں ہوا، بلکہ اسلامی سلطنت کا رقبہ وسیع تر ہوتا چلا گیا۔

Other Languages
English: Muawiyah I
azərbaycanca: I Muaviyə
تۆرکجه: معاویه
български: Муавия I (халиф)
čeština: Mu'ávija I.
dansk: Muawiya 1.
Deutsch: Muʿāwiya I.
Ελληνικά: Μωαβίας Α΄
euskara: Muawiyah I.a
français: Muʿawiya Ier
galego: Muawiyah I
Հայերեն: Մուավիա
Bahasa Indonesia: Muawiyah bin Abu Sufyan
ქართული: მუავია I
қазақша: I Мұғауия
kurdî: Muawiye I
Latina: Moabia I
Malagasy: Muawiyah I
മലയാളം: മുആവിയ
Nederlands: Moe'awija I
occitan: Muàwiya Ièr
oʻzbekcha/ўзбекча: Muoviya I
پنجابی: معاویہ
polski: Mu’awija I
português: Moáuia I
română: Muawiya
Scots: Muawiyah I
Simple English: Muawiyah I
Soomaaliga: Mucawiya
српски / srpski: Муавија I
srpskohrvatski / српскохрватски: Muavija I
suomi: Muawija I
svenska: Muawiya I
Tagalog: Muawiyah I
тоҷикӣ: Муъовия
Türkçe: I. Muaviye
українська: Муавія I
Tiếng Việt: Muawiyah I