لذریق

لذريق/روڈرک
لذریق

معلومات شخصیت
پیدائشسنہ 688  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ پیدائش (P569) ویکی ڈیٹا پر
قرطبہ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام پیدائش (P19) ویکی ڈیٹا پر
وفات19 جولا‎ئی 711 (22–23 سال)  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ وفات (P570) ویکی ڈیٹا پر
مدفنویزیو  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام دفن (P119) ویکی ڈیٹا پر
قومیتگوتھ
عملی زندگی
پیشہمقتدر اعلیٰ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیشہ (P106) ویکی ڈیٹا پر

لذريق/روڈرک، (ہسپانوی / پرتگالی: Rodrigo، عربی:”لذريق“، Ludharīq، وفات 711ء / 712ء)، ہسپانیہ میں 710 سے 712 تک، ایک گوتھ بادشاہ تھا۔ وہ تاریخ میں گوتھ کے آخری بادشاہ کے لقب سے مشہور ہیں۔۔ تاریخ میں، وہ دراصل ایک انتہائی غیر واضح اعداد و شمار، جن کے بارے میں کچھ یقین کے ساتھ کہا جا سکتا ہے کہ انھوں نے جزیرہ نما آئبیریا پر دوسرے مخالفین حکمرانوں کے ساتھہ حکومت کی۔ مسلمانوں نے اس سے جنگ کی اور اسے سکست دی۔ کہا جاتا ہے کہ یہ جنگ میں مارا گیا لیکن کچھہ لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ یہ جنگ ہارنے کے بعد فرار ہو گیا۔ اس کی بیوہ بیوی ایجیلونا سے عبد العزيز بن موسى نے شادی کرلی تھی، جو بعد میں بےگناہ قتل ہوا۔

اصل کہانی یہ ہے کہ، جب وٹیزا کو تخت سے اتار کر لذريق[1] بادشاہ ہوا تو ابتدا میں اس نے نہایت متانت اور سنجیدگی سے کام لیا، لیکن جب نودولت اور کم ہمت اور پست حوصلہ لوگ شرافت نفس اور خودداری سے عاری، اجزائے حکومت بن جائیں اور آرام طلبی، خانہ جنگیاں، خودغرضیاں سلطنت کی جزواعلیٰ ہوجائیں، تو ایسے بکھرے یوئے شیرازہ کا درست کرنا لذريق جیسی معمولی ہستی سے ممکن نہ تھا۔

ابتدائی زندگی

الفونسو سوم کی کرانکل کے مطابق، لذريق تیئوڈیفرڈ کا بیٹا ہے، وہ خود بادشاہ چنداسوینت اور ایک عورت رکولی کا بیٹتا تھا۔ لذريق کی صحیح تاریخ پیدائش نامعلوم ہے لیکن شاید وہ 687ء کے بعد پیدا ہوا ہو، یہ اندازہ اس کے والد کی شادی سے کیا گیا، جو ایھوں نے قرطبہ جلاوطنی کے بعد کی، ان کے بعد جانشینی بادشاہ ایجیکا کے پاس آئی۔[2]

Other Languages
العربية: لذريق
فارسی: ردریک
English: Roderic
Afrikaans: Roderik
aragonés: Rodrigo
български: Родерих
brezhoneg: Roderig
català: Roderic
čeština: Roderich
Deutsch: Roderich
español: Rodrigo
Esperanto: Rodrigo
euskara: Errodrigo
français: Rodéric
galego: Don Rodrigo
Bahasa Indonesia: Roderikus
italiano: Roderico
עברית: רודריק
Bahasa Melayu: Roderic
Nederlands: Roderik
norsk: Roderik
occitan: Rodrigo
português: Rodrigo
русский: Родерих
Simple English: Rodrigo
slovenščina: Roderik
српски / srpski: Родерих
srpskohrvatski / српскохрватски: Roderik
suomi: Roderik
svenska: Roderik
Tagalog: Rodrigo
Türkçe: Rodrigo
українська: Родеріх
中文: 罗德里克