لبنان


الجمهورية اللبنانية
جمہوریہ لبنان
لبنان کا پرچم لبنان کا قومی نشان
پرچم قومی نشان
شعار: All for our nation
(سب ہماری قوم کے لیے ہے)
ترانہ: كلنا للوطن للعلى للعلم
لبنان کا محل وقوع
دارالحکومت بیروت
عظیم ترین شہر بیروت
دفتری زبان(یں) عربی
نظامِ حکومت
صدر
وزیرِ اعظم
جمہوریہ (نیم صدارتی نظام)
فواد سینئیورا (عارضی)
فواد سینئیورا
آزادی
- اعلانِ آزادی
تاریخِ آزادی
فرانس اور اقوام متحدہ سے
26 نومبر 1941ء
22 نومبر 1943ء
رقبہ
 - کل
 
 - پانی (%)
 
10400   مربع کلومیٹر ( 166)
4015 مربع میل
1.6
آبادی
 - تخمینہ: 2007ء
 - کثافتِ آبادی
 
4,099,000 ( 123)
344 فی مربع کلومیٹر( 28)
891 فی مربع میل
خام ملکی پیداوار
     (م۔ق۔خ۔)

 - مجموعی
 - فی کس
تخمینہ: 2007ء

40.65 ارب بین الاقوامی ڈالر ( 88 واں)
10400 بین الاقوامی ڈالر ( 72 واں)
انسانی ترقیاتی اشاریہ
   (تخمینہ: 2007ء)
0.772
( 88) – متوسط
سکہ رائج الوقت لبنانی پونڈ اور لیرا ( LBP)
منطقۂ وقت
 - عمومی
۔ موسمِ گرما ( د۔ب۔و)
مشرقی یورپی وقت (EET)
( یو۔ٹی۔سی۔ 2)
مستعمل ( یو۔ٹی۔سی۔ 3)
انٹرنیٹ ڈومین .lb
کالنگ کوڈ +961

لبنان ( سنیے i / ˈ l ɛ b ə n ɒ n / or / ˈ l ɛ b ə n ən /; عربی: لبنان Libnān یا Lubnān, لبنانی عربی: [lɪbˈneːn]), سرکاری نام لبنانی جمہوریہ [nb 1] ( عربی: الجمهورية اللبنانية al-Jumhūrīyah al-Libnānīyah, لبنانی عربی: [elˈʒʊmhuːɾɪjje l.ˈlɪbneːnɪjje]) مشرق وسطیٰ میں مشرقی بحیرہ روم کا ایک اہم عرب ملک ہے۔ یہ بحیرہ روم کے مشرقی کنارے پر ایک چھوٹا سا ملک ہے جو زیادہ تر پہاڑی علاقے پر مشتمل ہے۔ اس کے شمال اور مشرق میں شام، جنوب میں اسرائیل اور مغرب میں بحیرہ روم واقع ہے۔ یہ خوبصورت ملک اپنے خوشبودار سیبوں، دیودار کے قدیم درختوں اور زیتون کے باغات کے لئے مشہور ہے۔ اس کے جھنڈے پر بھی دیودار کا درخت بنا ہوا ہے جو لبنان کا قومی نشان بھی ہے۔ لبنان ایک مسلم اکثریتی ملک ہے مگر عیسائی دولت اور اقتدار پر قابض ہیں جو لبنان کی خانہ جنگی کی ایک بنیادی وجہ ہے۔ 1932 کے بعد مردم شماری بھی نہیں ہونے دی گئی جس کے بعد ممکنہ طور پر مسلمانوں کو اقتدار میں زیادہ حصہ مل سکتا ہے۔ 1975 کی خانہ جنگی سے پہلے لبنان کو مشرق وسطیٰ کا پیرس اور مشرق وسطیٰ کا سوئٹزرلینڈ کہا جاتا تھا۔ اس وقت لبنان کی بینکاری اور سیاحت اپنے عروج پر تھی۔

تاریخ

لبنان کا تقریباً تمام علاقہ ساحل سمندر سے بہت قریب ہے اور قبل از تاریخ سے آباد رہا ہے۔ اس کی تاریخ بجا طور پر انسانی تاریخ کہلائی جا سکتی ہے۔ انسان کے لکھنے کا آغاز یہیں سے ہوا۔ پہلے پہل جہاز رانی بھی انہوں نے شروع کی۔ لبنان کے پہلے دور کے لوگ فنیقی کہلاتے ہیں اور یہی فنیقی تھے جنہوں نے حروف ایجاد کیے۔ انہیں سامی بھی کہا جاتا ہے۔ یہاں بے شمار انبیا مبعوث ہوئے۔ کئی تہذیبوں نے جنم لیا۔ پچھلے کچھ سالوں میں بیروت کی تعمیر نو کے دوران جہاں بھی کھدائی کی جاتی تھی، کسی قدیم تہذیب کے آثار برامد ہو جاتے تھے۔ قدیم تہذیبوں کے آثار بیروت ، صیدا ، بعلبک ، صور اور تریپولی سے ملتے ہیں۔ 3000 سال قبل فنیقی اپنے عروج پر تھے جو اعلیٰ درجے کے جہاز ران اور تاجر تھے۔ انہوں نے حروف کا استعمال شروع کیا جس کے حروف تہجی تھے۔ ان کی تجارت اسیریا اور بابل کے ساتھ تھی۔ مگر تعلقات اچھے نہ تھے اور کئی دفعہ جنگ کی نوبت بھی آتی تھی۔ اس علاقے کو فارس والوں نے کئی مرتبہ فتح کیا۔ سکندر اعظم کی فوجوں نے اسے تاراج کیا۔ پہلی صدی عیسوی میں رومن افواج ان پر چڑھ دوڑیں۔ مسلمانوں نے بھی انہیں فتح کیا۔ جدید دور میں فرانس نے اس پر قبضہ کیا مگر یہ مکمل طور پر کسی کے قابو نہیں آئے لیکن انہوں نے ان تمام تہذیبوں سے بہت کچھ حاصل کیا۔ اسی کیے آج لبنان ایک ایسا ملک ہے جس میں آپ مختلف نسلوں اور مذاہب کے لوگ دیکھ سکتے ہیں۔ یہ ملک ایشیا کے آخری سرے پر یورپ کے قریب واقع ہے اس لیے اسے ہم مختلف تہذیبوں کا مرقع کہہ سکتے ہیں۔ ایک بات جو ان میں برقرار ہے وہ ان کی آزادی سے محبت اور جنگجو ہونا ہے۔

شہر صور (Tyre) کے کھنڈرات

چونکہ یہ ایک دشوار پہاڑی علاقہ تھا اس لیے ہر دور میں اس میں حکومت وقت کے مخالفین پناہ لیتے تھے۔ کبھی مارونی عیسائی یہاں پناہ لیتے تھے تو کبھی دروز لوگ اسے اپنا گھر قرار دیتے تھے اور کبھی مسلمان شیعہ اس میں حکومت وقت سے جان بچانے کے لیے پناہ لیتے تھے۔ عثمانی سلطنت کے دور میں یورپی اقوام نے ایک معاہدہ کے تحت یہاں تبلیغ کی اجازت لے لی تھی جو ترکی خلافت نے دی تھی۔ اس کا نقصان یہ ہوا کہ ترکی خلافت کے زمانے ہی میں یہاں ایک آزاد مارونی عیسائی علاقہ قائم ہو گیا تھا۔ 1120-1697 کے دوران مان خاندان کی حکومت رہی جس نے اسے صلیبیوں سے بچائے رکھا۔ 1697-1842 کے دوران شہاب خاندان کی حکومت تھی۔ اس دوران اس علاقے کی تجارت میں بہت اضافہ ہوا۔ خاص طور پر ریشم کی تجارت یورپ سے ہوتی تھی۔ چونکہ اشیائے تجارت فرانس کی بندرگاہ مارسیلز (ماغسائی) کے راستے ہوتی تھی اس لیے آہستہ آہستہ اس علاقے میں فرانسیسی اثرورسوخ بڑھنا شروع ہو گیا۔ فرانس اور برطانیہ نے لبنان کے حکمران شہاب خاندان کے خلاف ایک طرف تو ترکی کو ابھارا اور دوسری طرف لبنان کے مارونی عیسائیوں ، دروز اور مسلمانوں میں پھوٹ ڈلوانے کے لیے لبنان میں دولت خرچ کی حتیٰ کہ لبنان میں بغاوت اور خانہ جنگی پھوٹ پڑی۔ جس کا فائدہ عثمانیوں نے اٹھایا اور لبنان پر اپنا اقتدار مکمل طور پر قائم کر لیا مگر فرانس کے اثر کے ساتھ ساتھ۔ عثمانیوں نے لبنان کو عیسائی اور دروز ضلعوں میں تقسیم کر دیا۔ مگر خانہ جنگی کو ختم نہیں کیا جا سکا جس کی بنیادی وجہ فرانس کی مارونی عیسائیوں کی مسلسل امداد تھی۔ پہلی جنگ عظیم کے بعد عثمانی خلافت ختم ہو گئی اور لبنان کے پانچوں اضلاع کو جمعیت الاقوام یا لیگ آف نیشنز (جو بعد میں اقوام متحدہ بن گئی) نے فرانس کو سونپ دیا۔ فرانس نے حسب سابق مارونی عیسائیوں کو ہر معاملہ میں آگے رکھا۔ اس وقت لبنان میں مسلمان ستاون فیصد ، عیسائی چالیس فیصد اور دروز تین فیصد تھے۔ اقتدار عیسائیوں کو سونپنے کے لیے فرانس نے عیسائیوں کو تو چالیس فیصد شمار کیا مگر مسلمانوں کو الگ الگ قوم (شیعہ اور سنی) کی حیثیت سے شمار کیا۔ یوں عیسائی چالیس فیصد، شیعہ مسلمان تیس فیصد اور سنی مسلمان ستائیس فیصد ٹھیرے۔یہ اعداد و شمار 1932 کی مردم شماری کے مطابق ہیں جس کے بعد آج تک لبنان میں کوئی مردم شماری نہیں ہونے دی گئی کیونکہ اب مسلمان بڑی واضح اکثریت میں ہیں۔ ان اعداد و شمار کی بنیاد پر فیصلہ ہوا کہ چونکہ عیسائی اکثریت میں ہیں اس لیے صدر عیسائی ہوگا۔ یاد رہے کہ لبنان کے قوانین کے مطابق صدر کے پاس ہی اصل طاقت ہوتی ہے۔ وزیر اعظم اور سپیکر سنی اور شیعہ مسلمان ہوں گے۔ لبنان نے 1943 میں فرانس سے آزادی حاصل کی جس وقت فرانس پر جرمنی نے قبضہ کر لیا تھا۔ [1]

Other Languages
العربية: لبنان
فارسی: لبنان
English: Lebanon
Acèh: Lubnan
Адыгэбзэ: Ливан
адыгабзэ: Ливан
Afrikaans: Libanon
Alemannisch: Libanon
አማርኛ: ሊባኖስ
Ænglisc: Libanus
aragonés: Liban
ܐܪܡܝܐ: ܠܒܢܢ
arpetan: Liban
অসমীয়া: লেবানন
asturianu: El Líbanu
Avañe'ẽ: Lívano
azərbaycanca: Livan
تۆرکجه: لوبنان
bamanankan: Lubenan
বাংলা: লেবানন
Bân-lâm-gú: Lī-pa-lùn
башҡортса: Ливан
беларуская: Ліван
беларуская (тарашкевіца)‎: Лібан
भोजपुरी: लेबनान
Bikol Central: Lebanon
български: Ливан
Boarisch: Libanon
བོད་ཡིག: ལེ་པ་ནོན།
bosanski: Liban
brezhoneg: Liban
буряад: Ливан
català: Líban
Чӑвашла: Ливан
Cebuano: Libano
čeština: Libanon
Chavacano de Zamboanga: Líbano
chiShona: Lebanon
chiTumbuka: Lebanon
Cymraeg: Libanus
dansk: Libanon
davvisámegiella: Libanon
Deutsch: Libanon
ދިވެހިބަސް: ލުބުނާން
dolnoserbski: Libanon
eesti: Liibanon
Ελληνικά: Λίβανος
español: Líbano
Esperanto: Libano
estremeñu: Líbanu
euskara: Libano
Fiji Hindi: Lebanon
føroyskt: Libanon
français: Liban
Frysk: Libanon
Gaeilge: An Liobáin
Gaelg: Yn Livaan
Gagauz: Livan
Gàidhlig: Leabanon
galego: Líbano
Gĩkũyũ: Lebanon
ગુજરાતી: લેબેનાન
गोंयची कोंकणी / Gõychi Konknni: लेबनॉन
客家語/Hak-kâ-ngî: Lì-pâ-nun
한국어: 레바논
Hausa: Lebanon
Hawaiʻi: Lepanona
Հայերեն: Լիբանան
हिन्दी: लेबनान
hornjoserbsce: Libanon
hrvatski: Libanon
Ido: Libano
Igbo: Lebanon
Ilokano: Lebanon
বিষ্ণুপ্রিয়া মণিপুরী: লেবানন
Bahasa Indonesia: Lebanon
interlingua: Libano
Interlingue: Libano
Ирон: Ливан
íslenska: Líbanon
italiano: Libano
עברית: לבנון
Basa Jawa: Libanon
kalaallisut: Lebanon
Kapampangan: Libano
ქართული: ლიბანი
kaszëbsczi: Liban
қазақша: Ливан
kernowek: Lebnon
Kinyarwanda: Libani
Kiswahili: Lebanoni
коми: Ливан
Kongo: Lebanon
Kreyòl ayisyen: Liban
Kurdî: Libnan
Кыргызча: Ливан
Ladino: Levanon
лезги: Ливан
لۊری شومالی: لوبنان
Latina: Libanus
latviešu: Libāna
Lëtzebuergesch: Libanon
lietuvių: Libanas
Ligure: Libano
Limburgs: Libanon
lingála: Liban
Livvinkarjala: Livanu
la .lojban.: lu'orgu'e
lumbaart: Liban
magyar: Libanon
македонски: Либан
Malagasy: Libana
മലയാളം: ലെബനാൻ
Malti: Libanu
मराठी: लेबेनॉन
მარგალური: ლიბანი
مصرى: لبنان
مازِرونی: لبنان
Bahasa Melayu: Lubnan
Mìng-dĕ̤ng-ngṳ̄: Lé-bă-nâung
мокшень: Ливан
монгол: Ливан
မြန်မာဘာသာ: လက်ဘနွန်နိုင်ငံ
Nāhuatl: Libano
Dorerin Naoero: Ribanon
Nederlands: Libanon
नेपाली: लेबनान
नेपाल भाषा: लेबानन
日本語: レバノン
Napulitano: Libbano
нохчийн: Ливан
Nordfriisk: Liibanon
Norfuk / Pitkern: Lebanon
norsk: Libanon
norsk nynorsk: Libanon
Novial: Liban
occitan: Liban
олык марий: Ливан
ଓଡ଼ିଆ: ଲେବାନନ
Oromoo: Libaanon
oʻzbekcha/ўзбекча: Livan
ਪੰਜਾਬੀ: ਲਿਬਨਾਨ
पालि: लेबनान
پنجابی: لبنان
Papiamentu: Líbano
پښتو: ليبنان
Patois: Lebanan
ភាសាខ្មែរ: លីបង់
Picard: Liban
Piemontèis: Lìban
Tok Pisin: Lebanon
Plattdüütsch: Libanon
polski: Liban
Ποντιακά: Λίβανος
português: Líbano
Qaraqalpaqsha: Livan
qırımtatarca: Lübnan
română: Liban
Runa Simi: Libanu
русский: Ливан
саха тыла: Либан
संस्कृतम्: लेबनान
Scots: Lebanon
shqip: Libani
sicilianu: Lìbbanu
Simple English: Lebanon
SiSwati: ILibhanoni
slovenčina: Libanon
slovenščina: Libanon
ślůnski: Liban
Soomaaliga: Lubnaan
کوردی: لوبنان
српски / srpski: Либан
srpskohrvatski / српскохрватски: Libanon
Basa Sunda: Libanon
suomi: Libanon
svenska: Libanon
Tagalog: Lebanon
தமிழ்: லெபனான்
Taqbaylit: Lubnan
татарча/tatarça: Ливан
తెలుగు: లెబనాన్
tetun: Líbanu
тоҷикӣ: Лубнон
Türkçe: Lübnan
Türkmençe: Liwan
удмурт: Ливан
ᨅᨔ ᨕᨘᨁᨗ: Lebanon
українська: Ліван
ئۇيغۇرچە / Uyghurche: لىۋان
vèneto: Libano
vepsän kel’: Livan
Tiếng Việt: Liban
Volapük: Libanän
Võro: Liibanon
文言: 黎巴嫩
West-Vlams: Libanon
Winaray: Libano
Wolof: Libaa
吴语: 黎巴嫩
ייִדיש: לבנון
粵語: 黎巴嫩
Zazaki: Lubnan
Zeêuws: Libanon
žemaitėška: Lėbans
中文: 黎巴嫩
डोटेली: लेवनान
Kabɩyɛ: Liibaŋ