لاطینی امریکا

لاطینی امریکہ، سبز رنگ ہسپانوی، نارنجی رنگ پرتگیزی اور نیلا رنگ فرانسیسی زبان بولنے والے ممالک کی نشاندہی کر رہا ہے

لاطینی امریکا بر اعظم امریکا کا وہ خطہ ہے جہاں لاطینی زبان کے لہجے (خصوصاً ہسپانوی اور پرتگیزی) بولے جاتے ہیں۔ اس لحاظ سے لاطینی امریکا امریکین کے ان علاقوں سے جدا ہے جہاں انگریزی زبان بولی جاتی ہے۔

  • تعریف

تعریف

لاطینی امریکا کی مختلف تعریفیں ہیں جن میں کسی کو بھی مکمل طور پر درست نہیں کہا جا سکتا:

  • عام طور پر لاطینی امریکا امریکین کے اس خطے کو کہا جاتا ہے جہاں نو آبادیاتی دور میں اسپین اور پرتگال کا قبضہ رہا: میکسیکو، وسطی امریکہ کا بیشتر حصہ اور جنوبی امریکا، بشمول کیوبا، پورٹو ریکو اور کیریبین خطے کی جمہوریہ ڈومینکن شامل ہیں۔
  • علاوہ ازیں چند افراد رومان زبانیں (ہسپانوی، پرتگیزی، فرانسیسی و دیگر) بولنے والے تمام علاقوں کو لاطینی امریکا میں شمار کرتے ہیں جن میں کینیڈا کا صوبہ کیوبک، ہیٹی، مارٹینک اور گواڈیلوپ بھی شامل ہو جاتے ہیں۔
  • امریکا میں یہ اصطلاح اس پورے علاقے کے لیے استعمال ہوتی ہے جو ریاستہائے متحدہ امریکا کے جنوب میں واقع ہے۔ اس طرح بیلیز، جمیکا، بارباڈوس، ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو، گیانا اور سرینام جیسے ممالک بھی اس تعریف کے ضمن میں آ جاتے ہیں جہاں رومانوی زبانیں نہیں بولی جاتیں۔
  • تاریخی طور پر لاطینی امریکا ان تمام علاقوں پر محیط ہو سکتا ہے جو ہسپانوی، پرتگیزی یا فرانسیسی قبضے میں رہے۔ اس تعریف میں فلوریڈا اور فرانسیسی لوزیانا بھی لاطینی امریکا میں شامل ہوتا ہے۔

حالانکہ یہ اصطلاح درست نہیں کیونکہ کینیڈا میں کیوبک اور امریکا میں اکاڈیا، لوویزیانا، سینٹ پیئر اور میکولون اور میکسیکو کے شمال میں فرانسیسی بولنے والے علاقے شامل ہیں جو کسی طرح لاطینی امریکا میں شامل نہیں ہوتے۔

یہ اصطلاح فرانسیسی فرمانروا نپولین ثالث نے استعمال کی تھی جنہوں نے لاطینی امریکا کے علاوہ ہند چینی کی اصطلاح بھی ایجاد کی۔

ریاستہائے متحدہ امریکا میں یہ اصطلاح 1890ء سے قبل مستعمل نہیں تھی جہاں اس وقت "ہسپانوی امریکا" کا اصطلاح رائج تھی۔

سیاسی طور پر لاطینی امریکا درج ذیل علاقوں پر مشتمل ہے:

آزاد ممالک فرانسیسی
مقبوضات
ولندیزی
مقبوضات
امریکی
مقبوضات

علاوہ ازیں چند افراد بیلیز، فاک لینڈ جزائر، گیانا، ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو اور سرینام کو اس فہرست میں شامل کر سکتے ہیں لیکن یہ علاقے ثقافتی اور لسانی لحاظ سے لاطینی امریکا سے کسی طرح مطابقت نہیں رکھتے۔

Other Languages
English: Latin America
Afrikaans: Latyns-Amerika
aragonés: America Latina
asturianu: América Llatina
azərbaycanca: Latın Amerikası
bamanankan: Latino Amerika
Bân-lâm-gú: Latin Bí-chiu
башҡортса: Латин Америкаһы
беларуская: Лацінская Амерыка
беларуская (тарашкевіца)‎: Лацінская Амэрыка
Boarisch: Lateinamerika
brezhoneg: Amerika Latin
Cymraeg: America Ladin
Deutsch: Lateinamerika
español: América Latina
Esperanto: Latinameriko
estremeñu: América Latina
euskara: Latinoamerika
Fiji Hindi: Latin America
føroyskt: Latínamerika
français: Amérique latine
贛語: 拉丁美洲
Bahasa Indonesia: Amerika Latin
interlingua: America latin
italiano: America Latina
Basa Jawa: Amérika Latin
kernowek: Amerika Latin
latviešu: Latīņamerika
lietuvių: Lotynų Amerika
Limburgs: Latiens Amerika
Lingua Franca Nova: America Latina
la .lojban.: la'ortu'a
македонски: Латинска Америка
مازِرونی: لاتین آمریکا
Bahasa Melayu: Amerika Latin
Mirandés: América Latina
မြန်မာဘာသာ: လက်တင်အမေရိက
Nederlands: Latijns-Amerika
नेपाल भाषा: लातिन अमेरिका
Norfuk / Pitkern: Leten Merika
norsk nynorsk: Latin-Amerika
Patois: Latn Amoerka
português: América Latina
Qaraqalpaqsha: Latın Amerika
română: America Latină
Seeltersk: Latienamerikoa
sicilianu: Amèrica latina
Simple English: Latin America
slovenčina: Latinská Amerika
slovenščina: Latinska Amerika
српски / srpski: Латинска Америка
srpskohrvatski / српскохрватски: Latinska Amerika
svenska: Latinamerika
татарча/tatarça: Латин Америкасы
Türkçe: Latin Amerika
Türkmençe: Latyn Amerikasy
українська: Латинська Америка
vèneto: Merica latina
Tiếng Việt: Mỹ Latinh
吴语: 拉丁美洲
粵語: 拉丁美洲
žemaitėška: Luotīnu Amerėka
中文: 拉丁美洲