قوت

قوت کے تحت پیدا ہونے والی ایک حرکت، خمیت (tarque) کی مثال

یہ مضمون طبیعیات سے متعلق ہے، قوت کے دیگر استعمالات کے لیے دیکھیے قوت (ضدابہام)

طبیعیات میں قوت (force) سے مراد، اثر پیدا کرنے یا ڈالنے والی اس شے کی ہوتی ہے کہ جو کسی طبیعیاتی مقدار (مثلا مقام، حرکت، رفتار یا سمتار وغیرہ) میں تبدیلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔قّوت ایک ایسی شے ہے جو متحرک جسم کو روکنے اور ساکن جسم کو متحرک کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

قوت خود کو دھکیلنے، کھینچنے اور اٹھانے یا گرانے کے مظاہر میں ظاہر کرتی ہے اور اس کی ایک سمت اور مقدار ہوا کرتی ہے یعنی یوں سمجھیں کہ اگر کوئی قوت کسی جسم کی سمتار (velocity) میں تبدیلی (اسراع) پیدا کر رہی ہو تو اس پیدا ہونے والی تبدیلی یا اسراع کی مجموعی قیمت، لگنے والی قوت کے مجموعی سمتیہ (vector sum) کے برابر ہوگی اور اس مجموعی سمتیہ پیدا کرنے والی قوت کو اس جسم پر لگنے والی کل قوت (net force) یا حاصل قوت بھی کہتے ہیں۔

اگر کوئی جسم قوت لگنے کے مقام پر بڑھا ہوا ہو (مثال کے طور پر طولی شکل میں) تو قوت خطی اسراع کی بجائے گردش یا بگاڑ (deformation) بھی پیدا کرسکتی ہے۔ گردش کا تخمینہ یا اندازہ لگائی گئی قوت کے خمیت (torque) سے لگایا جاتا ہے جبکہ بگاڑ کا اندازہ لگانے کے لیے تناؤ (stress) مفید ہوتا ہے۔

جیسا کہ اوپر بیان آیا کہ قوت کی ایک سمت اور مقدار ہوا کرتی ہے گویا کہ یہ ایک سمتیہ مقدار ہے۔ اور اسی سمتیہ کے تصور کو واضع کرنے کے لیے ایک مثال معیار حرکت (momentum) کی لی جاسکتی ہے۔ کسی جسم کے معیار حرکت میں تبدیلی کی شرح کو ہی قوت کہا جاسکتا ہے بشرطیکہ اس جسم پر کوئی دوسری قوت عمل پیرا نہ ہو رہی ہو۔ اور چونکہ معیار حرکت ایک سمتیہ مقدار ہے لہذا اس کے ساتھ منسلک قوت کی بھی ایک سمت اور مقدار ہوتی ہے۔

Other Languages
العربية: قوة
فارسی: نیرو
English: Force
Afrikaans: Krag
Alemannisch: Kraft
አማርኛ: ጉልበት
aragonés: Fuerza
অসমীয়া: বল
asturianu: Fuercia
تۆرکجه: گوج
বাংলা: বল
Bân-lâm-gú: La̍t
башҡортса: Көс
беларуская: Сіла
беларуская (тарашкевіца)‎: Сіла (фізычная велічыня)
български: Сила
Boarisch: Kroft
bosanski: Sila
буряад: Хүсэн
català: Força
čeština: Síla
chiShona: Manikidzo
Cymraeg: Grym
dansk: Kraft
Deutsch: Kraft
eesti: Jõud
Ελληνικά: Δύναμη
español: Fuerza
Esperanto: Forto
estremeñu: Huerça
euskara: Indar
Fiji Hindi: Taagat
français: Force (physique)
Gaeilge: Fórsa
Gaelg: Forse
Gàidhlig: Neart
galego: Forza
贛語:
ગુજરાતી: બળ
客家語/Hak-kâ-ngî: Li̍t
한국어: 힘 (물리)
հայերեն: Ուժ
हिन्दी: बल (भौतिकी)
hrvatski: Sila
Ido: Forco
Bahasa Indonesia: Gaya (fisika)
interlingua: Fortia
isiXhosa: Ifolokhwe
íslenska: Kraftur
italiano: Forza
Kabɩyɛ: Ɖoŋ
ಕನ್ನಡ: ಬಲ
ქართული: ძალა
қазақша: Күш
Kiswahili: Kani
Kreyòl ayisyen: Fòs
kurdî: Hêz
Latina: Vis
latviešu: Spēks
lietuvių: Jėga
Limburgs: Krach
Luganda: Force
lumbaart: Forza
magyar: Erő
македонски: Сила
മലയാളം: ബലം
मराठी: बल
مازِرونی: نیرو
Bahasa Melayu: Daya (fizik)
монгол: Хүч
မြန်မာဘာသာ: အား
Nederlands: Kracht
नेपाली: बल
नेपाल भाषा: तिबः
日本語: 力 (物理学)
Nordfriisk: Krääft (füsiik)
norsk: Kraft
norsk nynorsk: Kraft
occitan: Fòrça
ଓଡ଼ିଆ: ବଳ
oʻzbekcha/ўзбекча: Kuch
ਪੰਜਾਬੀ: ਜ਼ੋਰ
پنجابی: زور
Patois: Fuos
ភាសាខ្មែរ: កម្លាំង
polski: Siła
português: Força
Qaraqalpaqsha: Ku'sh
română: Forță
Runa Simi: Kallpa
русиньскый: Сила
русский: Сила
संस्कृतम्: परस्परक्रिया
sardu: Fortzas
shqip: Forca
sicilianu: Forza
සිංහල: බලය
Simple English: Force
slovenčina: Sila
slovenščina: Sila
Soomaaliga: Awood
српски / srpski: Сила
srpskohrvatski / српскохрватски: Sila
Basa Sunda: Gaya
svenska: Kraft
Tagalog: Puwersa
தமிழ்: விசை
татарча/tatarça: Köç
తెలుగు: బలం
ไทย: แรง
Türkçe: Kuvvet
українська: Сила
vèneto: Forsa
Tiếng Việt: Lực
Winaray: Kusog
吴语:
ייִדיש: קראפט
粵語:
中文: