فریولی وینیزیا جولیا

فریولی وینیزیا جولیا
Regions of Italy Names Friuli-Venezia Giulia UR.png
عمومی معلومات
علاقہ کا صدر مقامتریعیستے (تریستے)
صدر علاقہریکاردو اِلی (Riccardo Illy)
صوبوں کی تعداد4
کمونے کی تعداد219
رقبہ7,856 مربع کلومیٹر (سترہواں ۔ 2.6 فیصد)
آبادی1,208,278 (پندرہواں ۔ 2.0 فیصد)
علامت
Friuli-Venezia Giulia-Stemma.png


فریعُولی وینیزیا جُولیا (انگریزی، اطالوی: Friuli-Venezia Giulia) شمال مشرقی اٹلی کا علاقہ ہے جس کا شمار اٹلی کے ان پانچ علاقوں میں ہوتا ہے جنکو اطالوی آئین میں نیم خود مختاری کا خصوصی درجہ دیا گیا ہے۔ علاقہ کے مغرب میں اطالوی علاقہ وینیتو، شمال میں آسٹریا اور مشرق میں سلوینیا کی جمہوریتیں اور جنوب میں بحیرہ روم کا حصہ آڈریاٹک سی واقع ہے۔ علاقہ کا کل رقبہ 7844 مربع کلومیٹر، ساحلی پٹی کی لمبائی 111,7مربع کلومیٹر ہے اور آبادی لگ بھگ بارہ لاکھ ہے۔ علاقائی صدرمقام تریعیستے (تریستے) ہے۔

علاقہ کو چار صوبوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جنکی تفاصیل خانہ معلومات میں دی گئی ہیں۔

نمبر شمارصوبہآبادی (2001ء)رقبہ (مربع کلومیٹر)کمونی
1گوریزیا (گوریتسیا)136,47746625
2پوردینونے (پوردینونے)286,3072,27351
3تریعیستے (تریستے)240,0002126
4اودینے (Udine)528,4414,905137

(نوٹ: خانہ معلومات میں دی گئی آبادی سارے صوبہ بشمول تمام کمونے کی آبادی کے ہے، نہ کا صرف شہر کی۔)

زرعی پیداوار میں مکئي، انگور اور چکندر شامل ہیں۔ گلہ بانی اہم پیشہ ہے۔ صنعتوں میں تریعیستے (Trieste) اور مونفالکونے (Monfalcone) کی جہازساز کارخانے، فریعولی (Friuli) کے پوزولو (Pozzuolo) میں اسٹیل کی صنعت اور شراب (وائن) کی تیاری کی صنعتیں ہیں۔ فرنیچر سازی کی صنعت مانزانو (Manzano) اور برونیعیرا (Brugnera) میں مرتکز ہے۔

علاقہ میں اطالوی زبان کے علاوہ فریعولین (Friulian) زبان بھی بولی جاتی ہے۔ ان کے علاوہ سلوینین (سلووینیا) اور جرمن (German) بھی اقلیتی بولیوں میں شامل ہیں۔ اور علاقہ کے مشرقی حصوں میں دیہاتوں اور قصبوں کے نام بھی سلوینین اور اطالوی دونوں زبانوں میں ہیں۔ جرمن بولنے والوں کی تعداد کا اندازہ تقریبا 2000 ہے، جو آسٹریا کے سرحد کے قریبی علاقوں میں رہتے ہیں۔

اطالوی قومی ادارہ شماریات (ISTAT) کے 2006ء کے اعدادوشمار کے مطابق علاقہ میں 58,915 غیر ملکی مہاجر رہتے ہیں جو علاقہ کی کل آبادی کا 4.9 فیصد ہیں۔

فریولی وینیزیا جولیا کے صوبے

علاقہ کا آباد ترین شہر جس کی آبادی پچاس ہزار نفوس سے زیادہ ہے، درج ذیل ہیں۔

نمبر شمارشہرآبادی (2004ء)صوبہ
1تریعیستے (تریستے)206,058تریعیستے (تریستے)
2اودینے (Udine)96,678اودینے (Udine)
3پوردینونے (پوردینونے)50,926پوردینونے (پوردینونے)

(نوٹ: خانہ معلومات میں دی گئي آبادی شہر کی ہے نہ کہ پورے صوبہ کی، شہر کی آبادی میں زیر انتظام کمونے کی آبادی شامل نہیں ہے۔)

Other Languages
Bân-lâm-gú: Friuli-Venezia Giulia
беларуская (тарашкевіца)‎: Фрыўлі-Вэнэцыя-Джулія
Bikol Central: Friuli-Venezia Giulia
davvisámegiella: Friuli-Venezia Giulia
emiliàn e rumagnòl: Friåul
客家語/Hak-kâ-ngî: Friuli-Venezia Giulia
Bahasa Indonesia: Friuli–Venezia Giulia
íslenska: Friúlí
Bahasa Melayu: Friuli-Venezia Giulia
Mìng-dĕ̤ng-ngṳ̄: Friuli-Venezia Giulia
norsk nynorsk: Friuli-Venezia Giulia
Simple English: Friuli-Venezia Giulia
srpskohrvatski / српскохрватски: Friuli-Venezia Giulia
Tiếng Việt: Friuli-Venezia Giulia