طَفرَہ

طفرہ (mutation) دراصل وراثی مادے (DNA یا RNA) میں موجود وراثوں کی ترتیب یا متوالیہ (sequence) میں پیدا ہونے والی کسی بھی پیدائشی یا بعد از پیدائشی ترمیم یا تبدیلی کو کہا جاتا ہے۔ اور جیسا کہ جینز یا وراثوں کی یہ ترتیب یا متوالیہ، T, C, G, A اور U سے بننے والے زوج قواعد پر مشتمل ہوتی ہے لہذا یوں بھی کہ سکتے ہیں کہ کسی ایک یا زائد زوج قواعد میں پیدا ہوجانے والی تبدیلی کو طفرہ یا میوٹیشن کہتے ہیں، اس عمل کی وضاحت درج ذیل میں دیے گئے DNA کے ایک چھوٹے سے قطعے کی متوالیہ سے ہوجاتی ہے کہ جسمیں زوج قواعد (AT) میں پیدا ہونے والے طفرہ کی وجہ سے ایڈنین (A) کا قاعدہ، تھائمین (T) کے قاعدے سے بدل جاتا ہے

  • مثال

AAGGCTAA     میں موجود A یعنی ایڈنین کا قاعدہ

ATGGCTAA     تبدیل شدہ قاعدہ T یعنی تھائمین، جو A کی جگہ آجاتا ہے

اس طرح سے کسی ایک gene کے قواعد میں تبدیلی کی وجہ سے جو دو یا زائد اقسام کے DNA وجود میں آتے ہیں انکو ایک دوسرے کا Allele کہا جاتا ہے۔ یعنی یوں بھی کہ سکتے ہیں کہ دراصل طفرہ یا میوٹیشن ہی الیل پیدا کرنے کی ایک بڑی وجہ ہے۔

ڈی این اے میں ہونے والی خودنموداری ترامیم کا ایک بڑا حصہ اس کی تقسیم کے دوران کسی نقص سے پیدا ہوتا ہے، جبکہ بیرونی اسباب کی ترامیم، ڈی این اے پر کسی بیرونی عامل (مطفر) کے عمل کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں، یہ بیرونی عامل؛ کوئی کیمیائی مادہ (مثلا تمباکوتابکاری یا وائرس وغیرہ ہو سکتا ہے۔

اہم نکات

  • طفرہ یا میوٹیشن ایک ایسا عمل ہے کہ جسمیں وراثے یا جینز کسی ایک الیلی صورت سے دوسری میں تبدیل ہوجایا کرتے ہیں
  • اگر یوں نیا پیدا ہونے والا متبادل یا الیل، اس جین کی قدرتی قسم سے غیر قدرتی قسم کی جانب ہو تو ایسے طفرہ کو تقدمی طفرہ (forward mutation) کہا جاتا ہے اور اگر یہ الیل کسی غیر قدرتی قسم سے قدرتی قسم کی جانب ہو تو اسے معکوس طفرہ (reverse mutation) کہتے ہیں
  • طفرہ اگر تولیدی خلیات میں پیدا ہو تو اولاد میں منتقل ہوجاتا ہے اور اگر جسمانی خلیات میں ہو تو اگلی نسل میں منتقل نہیں ہوتا (بعض نباتات اس سے مستشنی ہیں)
Other Languages
العربية: طفرة (أحياء)
فارسی: جهش
English: Mutation
asturianu: Mutación
azərbaycanca: Mutasiya
Bân-lâm-gú: Tu̍t-piàn
беларуская: Мутацыя
беларуская (тарашкевіца)‎: Мутацыя
български: Мутация
bosanski: Mutacija
català: Mutació
čeština: Mutace
dansk: Mutation
Deutsch: Mutation
eesti: Mutatsioon
Ελληνικά: Μετάλλαξη
español: Mutación
Esperanto: Mutacio
euskara: Mutazio
Gaeilge: Sóchán
galego: Mutación
한국어: 돌연변이
Հայերեն: Մուտացիա
hrvatski: Mutacija
Ido: Mutaco
Bahasa Indonesia: Mutasi
íslenska: Stökkbreyting
עברית: מוטציה
Basa Jawa: Mutasi
ಕನ್ನಡ: ವ್ಯತ್ಯಯನ
ქართული: მუტაცია
қазақша: Мутация
Kreyòl ayisyen: Mitasyon
Кыргызча: Мутация
latviešu: Mutācija
lietuvių: Mutacija
magyar: Mutáció
македонски: Мутација
Bahasa Melayu: Mutasi
монгол: Мутац
Nederlands: Mutatie (biologie)
日本語: 突然変異
Nordfriisk: Mutatjuun
norsk: Mutasjon
norsk nynorsk: Mutasjon
oʻzbekcha/ўзбекча: Mutatsiya
ਪੰਜਾਬੀ: ਮਿਊਟੇਸ਼ਨ
polski: Mutacja
português: Mutação
русский: Мутация
Scots: Mutation
shqip: Mutacioni
Simple English: Mutation
slovenčina: Mutácia (genetika)
slovenščina: Mutacija
کوردی: بازدان
српски / srpski: Мутација
srpskohrvatski / српскохрватски: Mutacija
suomi: Mutaatio
svenska: Mutation
Tagalog: Mutasyon
Türkçe: Mutasyon
українська: Мутація
Tiếng Việt: Đột biến sinh học
Winaray: Mutasyon
吴语: 突变
ייִדיש: מוטאציע
粵語: 基因突變
Zazaki: Mutasyon
中文: 突变