صنف فلم

فلمی نظریے میں، صنف (انگریزی: genre) (یا اصنافِ فلم) سے مراد ایسے طریقے ہیں جو فلمی بیانیے میں مشترک ہوتے ہیں اور اُن پر فلموں کی بنیاد ہوتی ہے۔ اصنافِ فلم کے بیشتر نظریات اصناف ادب ہی سے مستعار لیے گئے ہیں۔ افسانوی اور دستاویزی نوعیت کے بنیادی امتیاز کے علاوہ بھی، اصنافِ فلم کو متعدد زمروں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔

فلم کے پس منظر (سیٹنگ) سے مراد وہ ماحول ہوتا ہے جس کے تحت فلم کی کہانی اور ایکشن وقوع پزیر ہوتا ہے (مثلاً، جنگی فلم، مغربی فلم، وغیرہ)۔ فلم کی تھیم یا موضوع سے مراد وہ نکات، مسائل یا تصورات ہوتے ہیں، جن کے گرد فلم گھومتی ہے (مثلاً: سائنس فکشن فلم، فحش فلم یا جرائم فلم، وغیرہ)۔ موڈ سے مراد فلم کے اتار چڑھاؤ کی کیفیت اور انداز ہوتا ہے (مثلاً: مزاحیہ فلم، ڈراؤنی فلم، وغیرہ)۔ فلم کے فارمیٹ سے مراد فلمائے جانے (مثلاً: بڑے پردے کے لیے) یا پیش کش کا انداز (مثلاً: 35 ایم ایم، 16 ایم ایم، وغیرہ) ہوتا ہے۔ اصنافِ فلم کو مزید زمروں میں بھی تقسیم کیا جاسکتا ہے، جیساکہ بلحاظ ہدف ناظرین (مثلاً: فلم اطفال، فلم نوجوانان یا نسوانی فلم) یا بلحاظ پروڈکشن کے انداز (بی مووی، سستی بجٹ فلم وغیرہ۔

اصنافِ فلم کی اکثر مزید ضمنی اصناف بھی ہوتی ہیں، جیسا عدالتی کارروائیوں یا مقدمے بازی پر مشتمل ڈراما فلموں کی ضمنی صنف قانونی ڈراما فلم کہلاتی ہے۔ بعض اوقات ایسی اصناف جو آپس میں بے ربط اور بے جوڑ دکھائی دیتی ہیں، مل کر ایک نئی صنف تخلیق کرلیتی ہیں، جیسے ایول ڈیڈ فلموں میں خوف اور مزاح کا امتزاج ہے۔ ایسی دیگر معروف اصناف میں رومانوی مزاحیہ اور مزاحیہ ہیجان خیز فلم شامل ہیں۔

Midori Extension.svg یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔
Other Languages
فارسی: سبک فیلم
English: Film genre
български: Филмов жанр
čeština: Filmový žánr
dansk: Filmgenre
Deutsch: Filmgenre
euskara: Zinema genero
한국어: 영화 장르
Bahasa Indonesia: Genre film
lietuvių: Filmo žanras
македонски: Филмски жанр
മലയാളം: ഫിലിം ജൻറേ
Nederlands: Filmgenre
Scots: Film genre
српски / srpski: Филмски жанрови
srpskohrvatski / српскохрватски: Filmski žanr
svenska: Filmgenre
татарча/tatarça: Кино жанрлары
Türkçe: Film türleri
українська: Кіножанр
Tiếng Việt: Thể loại phim
粵語: 片種
中文: 电影类型