ویکیپیڈیا میں خوش آمدید

منتخب مضمون

کریمیائی تاتاریوں کی جبری ملک بدری کی یادگار

سورگون (معنی "جلا وطنی" بزبان کریمیائی تاتاری اور ترکی) 1944ء میں کریمیا کے تاتاریوں کی موجودہ ازبکستان کی جانب جبری ہجرت اور قتل عام کو کہا جاتا ہے۔

سوویت اتحاد میں جوزف استالین کے عہد میں 17 مئی، 1944ء کو تمام کریمیائی باشندوں کو اُس وقت کی ازبک سوویت اشتراکی جمہوریہ میں جبراً منتقل کر دیا گیا تھا۔ استالین عہد میں ملک کے خلاف مبینہ غداری کی سزا اجتماعی طور پر پوری قوموں کو دینے کی روش اپنائی گئی جس کا نشانہ کریمیا کے تاتاری باشندے بھی بنے جن پر الزام تھا کہ انہوں نے نازی جرمنوں کا ساتھ دے کر روس کے خلاف غداری کا ثبوت دیا ہے۔ اس جبری بے دخلی میں روس کے خفیہ ادارے این کے وی ڈی کے 32 ہزار اہلکاروں نے حصہ لیا اور ایک لاکھ 93 ہزار 865 کریمیائی تاتاری باشندوں کو ازبک و قازق اور دیگر علاقوں میں جبراً بے دخل کیا گیا۔

اس جبری ہجرت کے دوران میں مئی سے نومبر کے مہینے میں 10 ہزار 105 تاتاری بھوک و موسم کی شدت سے جاں بحق ہوئے جو ازبک علاقوں کی جانب منتقل کیے گئے کل باشندوں کا 7 فیصد بنتا ہے۔ خفیہ پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق ایک سال کے اندر اندر تقریباً 30 ہزار تاتاری (کل مہاجرین کا 20 فیصد) اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ کریمیائی تاتاریوں کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ یہ تعداد 46 فیصد تھی۔

حالیہ واقعات

یلان ریل حادثہ 2018ء

آج کا دن

آج: منگل، 23 اکتوبر 2018 عیسوی بمطابق 12 صفر 1440 ہجری (UTC)

Nusrat Bhutto (cropped).jpg
واقعات
یوم ولادت
یوم وفات

ویکیپیڈیا کا حصہ بنیں!

ویکیپیڈیا ایک آزاد اور کثیر لسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری سنہ 2004ء میں عمل میں آیا۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا میں 141,120 مضامین موجود ہیں۔

آج کا لفظ

1
عموماً کہا جاتا ہے: عوام اسے تسلیم نہیں کرتی
لیکن درست جملہ یوں ہوگا: عوام اسے تسلیم نہیں کرتے
اس لیے کہ: اردو میں لفظ عوام کو مونث استعمال کرنا سنگین غلطی ہے، یہ لفظ عامہ کی جمع ہے لہذا اسے جمع مذکر کے طور پر استعمال کرنا چاہیے۔ (نور اللغات)

آج کی بات

انگریزی سے نابلد اردو پڑھنے وسمجھنے والوں کے لیے جدید معلومات کا حصول ممکن بنائیے!

جاری ویکی منصوبے

ویکی منصوبہ برائے «ایشیائی فلمی شخصیات» میں آپ بھی شریک ہوں ہوں، تا کہ : یکم اکتوبر تا یکم نومبر 2018ء میں مجوزہ مضامین، غیر موجود اہم مضامین کا اضافہ اور مختصر مضامین کو بہتر بنایا جا سکے۔

ویکیپیڈیا صارفین

ویکیپیڈیا صارفین وہ افراد ہیں جو ویکیپیڈیا میں اپنا کھاتہ بناتے ہیں، اس میں تدوین وترمیم کا کام کرتے ہیں اور دائرۃ المعارف کے مفاد کے خاطر اس کی تنسیق وترتیب، زمرہ بندی اور مقالات نویسی میں کوشاں ہیں۔ اور ویکیپیڈیا کو ہر لحاظ سے ایک آزاد دائرۃ المعارف کی شکل دینے کے لیے باہمی تعاون فراہم کرتے ہیں۔

اردو ویکیپیڈیا صارفین کی تعداد تاحال 85,832 ہوچکی ہے۔ تاہم ان میں سے ایک قلیل تعداد ہی مستقل پابندی سے اس منصوبہ میں شریک ہے۔ اور قلیل تناسب ایسے صارفین کا بھی ہے جو پابندی سے اس منصوبہ کی ترقی اور مضامین کی اصلاح پر تبادلۂ خیال کرتے ہیں۔ اس کے برخلاف غیر اندراج شدہ ویکیپیڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد ہے جو اس منصوبہ میں وقتاً فوقتاً شریک ہوتی ہے۔

کیا آپ جانتے تھے کہ

کاؤ دائیت کی علامت

 • … کاؤ دائیت (تصویر میں) میں پیغمبر اسلام محمد کو ایک ولی مانا جاتا ہے۔
 • … عورتوں کو ووٹ ڈالنے کا حق سب سے پہلے نیوزی لینڈ میں 1893ء میں دیا گیا جبکہ امریکا میں 1920ء میں اور سعودی عرب میں 2011ء میں پہلی بار عورتوں کو ووٹ ڈالنے کا حق دیا گیا؟
 • … بھارت کی ریاست آسام میں کچھ چوہوں نے ایک اے ٹی ایم مشین میں گھس کر تقریباً بارہ لاکھ بھارتی روپے کتر دیے۔ اس کا پتا تب چلا جب 20 جون 2018ء کو بینک کے بلانے پر تکنیک کاروں نے آ کر مشین کو کھولا؟
 • … رتھ ایلیس، مملکت متحدہ میں پھانسی کی سزا پانے والی آخری خاتون تھی؟
 • … فرانس میں 1748ء سے لے کر 1772ء تک آلو کی کاشت پر پابندی تھی کیونکہ اسے کوڑھ کی بیماری کا باعث سمجھا جاتا تھا؟
 • … زمین کے باہر مٹی کے ٹیلوں کی شکل میں گھونسلے بنانے والی افریقی دیمک ملکہ کی عمر پچاس سال تک ہوتی ہے؟

کیا آپ بھی لکھنا چاہتے ہیں؟

اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت 141,120 مضامین موجود ہیں، اگر آپ بھی کسی موضوع پر مضمون لکھنا چاہتے ہیں تو پہلے اس صفحۂ تلاش پر جا کر عنوان لکھیے اور تلاش کرنے کی کوشش کریں، ممکن ہے آپ کا مطلوبہ مضمون پہلے سے موجود ہو۔ اگر مضمون موجود نہ ہو تو ذیل کے خانہ میں وہ عنوان درج کریں اور نیا مضمون تحریر کریں۔


ہمارے ساتھ سماجی ذرائع ابلاغ کی ویب سائٹ پر شامل ہوں: F icon.svg اور G 2014-04-24 22-48.png
(واضح رہے کہ یہ اردو ویکیپیڈیا کے غیر دفتری حلقے اور صارفین کی اپنی کوششیں ہیں)

ویکیپیڈیا صحت ومعتبریت کی کوئی ضمانت فراہم نہیں کرتا۔
ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن ویکیپیڈیا پر موجود مواد کی صحت کا ذمہ دار نہیں ہے۔ ہر ترمیم کنندہ خود اپنی ترمیم کا ذمہ دار ہے۔
ہم سے رابطہ کریںمدد کی ضرورت ہے؟ ہم سے رابطہ کریں!
Other Languages
English: Main_Page
català: Portada
ދިވެހިބަސް:
हिन्दी:
עברית: עמוד_ראשי
پنجابی:
پښتو:
Simple English: Main_Page
سنڌي:
татарча/tatarça:
Tiếng Việt: Trang_Chính