شاہ رخ خان

شاہ رخ خان
شاہ رخ خان چنئی ایکسپریس کی موسیقی افتتاحی پر
پیدائش 2 نومبر 1965 ( 1965 -11-02) ‏(51)
نئی دہلی، بھارت
پیشہ اداکار، پروڈیوسر، ٹیلی ویژن میزبان
سالہائے فعالیت 1988-اب تک
شریک(ہ/ہائے) حیات گوری خان (1991-تاحال)

شاہ رخ خان (تلفظ [' ʃaːɦrəx xaːn ]؛ پیدائش 2 نومبر، 1965ء)، جنہیں اکثر شاہ رخ خان کے طور پر اور غیر رسمی طور پر ایس آركے نام سے پُکاراجاتا ہے، ہندوستانی فلموں کے مشہور اداکار ہیں۔ اکثر میڈیا میں انہیں "بالی ووڈ کا بادشاہ"، "کنگ خان"، "رومانس کنگ" اور کنگ آف بالی وڈ ناموں سے بھی پکارا جاتا ہے۔ شاہ رخ خان نے رومانوی ڈراماسے لے کر ایکشن ایڈونچر جیسے انداز میں 75 سے زائد ہندی فلموں میں اداکاری کی ہے۔ [1] [2]

انہوں نے مشہور ٹی وی پروگرام کون بنے گا کروڑ پتی کی میزبانی کے فرائض بھی سرانجام دئے۔ فلم انڈسٹری میں ان کی خدمات کے لیے انہوں نے تیس نامزدگیوں میں سے چودہ فلم فیئر ایوارڈ جیتے ہیں۔ وہ اور دلیپ کمار ہی ایسے دو اداکار ہیں جنہوں نے فلم فیئر بہترین اداکار کا ایوارڈ آٹھ بار جیتا ہے۔ 2005ء میں ہندوستان کی حکومت نے انہیں بھارتی سنیما کے فی ان کی شراکت کے لئے پدم شری سے نوازا۔ شاہ رخ خان   ’ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ‘ پروڈکشن کمپنی اور انڈین پریمئر لیگ کی ٹیم ’کولکتہ نائٹ رائیڈز‘ کے مالک بھی ہیں ۔ ویلتھ ریسرچ فرم ویلتھ ایکس کے مطابق کنگ خان پہلے سب سے امیر بھارتی اداکار بن گئے ہیں۔ فرم نے اداکار کی کل جایداد 3660 کروڑ روپے لگایا ہے۔ [3]

ابتدائی زندگی

خان کے والدین پٹھان قبیلے سے تعلق رکھتے تھے۔ [4]  دادا جان محمد افغانستان کے رہنے والے پٹھان تھے۔  ان کے والد کا نام تاج محمد خان تھا ایک مجاہد آزادی تھے۔ ان کی والدہ لطیفہ فاطمہ جنرل شہاب الدین خان کی بیٹی تھیں۔ خان کے والد ہندوستان کی تقسیم سے پہلے پشاور کے قصہ خوانی بازار سے دہلی منتقل ہوئے ۔ حالانکہ انکی ماں کا تعلق راولپنڈی سے تھا۔ شاہ رخ کے والد نے ہندوستان کی تحریک آزادی میں بھی حصہ لیا ، بہت سے کاروبار کیے جن میں چائے کی دکان بھی شامل تھی۔ شاہ رخ کے والد تقسیم کے بعد دہلی اور پھر حیدرآباد آگئے جہاں ان کی ملاقات شاہ رخ کی والدہ لطیف فاطمی سے ہوئی۔ دہلی کے انڈیا گیٹ کے قریب چہل قدمی کرتے ہوئے تاج محمد خان نے ایک کار حادثے میں زخمی لطیف فاطمہ کو نہ صرف ہاسپٹل لے گئے بلکہ خون کا عطیہ دے کر جان بچائی ۔ 1959ء میں دونوں کی شادی ہوئی پہلے شاہ رخ کی بڑی بہن شہناز پیدا ہوئیں، جنھیں پیار سے لالہ رخ پکارا جاتا ہے۔ اس کے بعد شاہ رخ خان 9 نومبر 1965ء میں نئی دلی میں پیدا ہوئے۔  شاہ رخ اپنے والدین کے ساتھ راجندر نگری (نئی دہلی) میں رہتے تھے۔ ان کے والد کے کئی کاروبار تھے۔ شاہ رخ 5 سال منگلور میں بھی رہے جہاں ان کے نانا افتخار احمد بندرگاہ پر چیف انجینئر کی حیثیت سے کام کرتے تھے۔

شاہ رخ خان نے ابتدائی تعلیم دہلی کے سینٹ کولمبیا اسکول سے حاصل کی۔ اسکول کے زمانے ہی سے وہ کھیل اور تھیٹر کے فن میں ماہر تھے۔ اسکول کی طرف سے ان کو "سوورڈ آف آنر" سے نوازا گیا جو ہر سال سب سے قابل اور ذہین طالب علم اور کھلاڑی کو دیا جاتا تھا ، اس کے بعد ہنس راج کالج میں داخلہ لیا جہاں سے معاشیات کی ڈگری لی اور پھر اسلامیہ یونیورسٹی سے ماس کمیونیکیشن میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔ [5] 1980ء میں شاہ رخ کے والد کینسر کی وجہ سے فوت ہوگئے۔ 1991ء میں والدہ کا سایہ بھی سر سے اٹھ گیا۔ والدین کی موت کے غم میں بہن لالہ رخ نیم پاگل ہوگئیں شاہ رخ نے بہن کی ذمہ داری اپنے سر لے لی۔ اپنے ماں باپ کے انتقال کے بعد شاہ رخ خان 1991ء میں دہلی سے بمبئی منتقل ہو گئے ۔

شاہ رخ نے ممبئی آکر فلموں میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا۔ اس فیصلے کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ ان کی کالج کی لڑکی گوری جس سے وہ چھ سال سے محبت کرتے تھے ممبئی گئی تھی۔ ممبئی آتے ہی شاہ رخ نے 1991ء ہی میں گوری خان سے ان کی شادی ہوئی ۔ [6] گوری سکھ گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں۔ ان کےتین بچے ہیں۔ ایک بیٹے آرین (پیدائش 1997ء) اور ایک بیٹی سہانا (پیدائش 2000ء) | اور بیٹے ابراہیم۔

Other Languages
العربية: شاه روخ خان
فارسی: شاهرخ خان
Afrikaans: Shah Rukh Khan
አማርኛ: ሻህሩኽ ኻን
aragonés: Shah Rukh Khan
azərbaycanca: Şahrux Xan
беларуская: Шах Рух Хан
भोजपुरी: शाह रुख खान
български: Шах Рук Хан
brezhoneg: Shahrukh Khan
català: Shahrukh Khan
čeština: Shahrukh Khan
ދިވެހިބަސް: ޝާހުރުކް ޚާން
español: Shahrukh Khan
Esperanto: Shahrukh Khan
euskara: Shahrukh Khan
français: Shahrukh Khan
ગુજરાતી: શાહરૂખ ખાન
गोंयची कोंकणी / Gõychi Konknni: Shah Rukh Khan
한국어: 샤루크 칸
Հայերեն: Շահրուխ Խան
Bahasa Indonesia: Shahrukh Khan
italiano: Shah Rukh Khan
Basa Jawa: Shahrukh Khan
ქართული: შაჰ რუხ ხანი
कॉशुर / کٲشُر: شاہ رخ خان
қазақша: Шахрух Хан
Кыргызча: Шахрух Кхан
لۊری شومالی: شا رخ خان
latviešu: Šāhruhs Hāns
Lëtzebuergesch: Shahrukh Khan
lietuvių: Shah Rukh Khan
मैथिली: शाहरूख खान
മലയാളം: ഷാരൂഖ് ഖാൻ
მარგალური: შაჰ რუხ ხანი
Bahasa Melayu: Shahrukh Khan
монгол: Шарук Кан
မြန်မာဘာသာ: ရှရွတ်ခန်း
Nederlands: Shahrukh Khan
नेपाली: शाहरूख खान
нохчийн: ШахӀ Рух Хан
oʻzbekcha/ўзбекча: Shahrukh Khan
پنجابی: شاہ رخ خان
português: Shahrukh Khan
română: Shah Rukh Khan
Runa Simi: Shahrukh Khan
русский: Хан, Шахрух
संस्कृतम्: शाहरूख खान
Simple English: Shahrukh Khan
Soomaaliga: Shahrukh Khan
کوردی: شاروخ خان
srpskohrvatski / српскохрватски: Shahrukh Khan
svenska: Shahrukh Khan
тоҷикӣ: Шоҳрух Хон
Türkçe: Shahrukh Khan
українська: Шахрух Хан
vepsän kel’: Han Šahruh
Tiếng Việt: Shahrukh Khan
粵語: 沙魯克汗
डोटेली: शाहरूख खान