زوال عقل

زوال عقل
جماعت بندی اور بیرونی ذرائع
اکڈ-1000.-07.
اکڈ-9290-294
معطیات29283
میڈلائین000739
عنواناتD003704

زوال عقل (dementia)، طب میں ایک ایسے مرض کو کہا جاتا ہے جس میں دماغ کی یاداشت اور سوچنے، گفتگو کرنے سمجھنے اور فیصلے کرنے کی طاقت و قابلیت متاثر اور ناقص ہو جاتی ہے یعنی ایک ایسا مرض کہ جس میں نسیان، بھول چوک اور روزمرہ کے دماغی کام انجام دینے کی صلاحیتیں معدوم ہوجائیں زوال عقل کہلاتا ہے اس کو عام الفاظ میں بھونے کی بیماری بھی کہا جاتا ہے۔ گویا کہ اس خلل عقلی کی کیفیت ایک مشہور مرض آلزھیمر (ِAlzheimer's) میں بکثرت دیکھنے میں آتی ہے مگر یہ خیال درست نہیں کہ زوال عقل ہمیشہ آلزھیمر کی بیماری کی وجہ سے ہی ہوتا ہے۔ اگرچہ زوال عقل کی بیماری پیرانہ سالی و عمررسیدگی میں عام ہے مگر اس کے باوجود اس کا تعلق صرف عمر سے قائم کر کہ اس میں ہونے والے دماغی نقائص کی وضاحت نہیں کی جاسکتی، مزید یہ کہ زوال عقل کا مرض سن بلوغت کی کسی بھی عمر میں واقع ہو سکتا ہے، اس بلوغت کی عمر کا لحاظ زوال عقل میں اہم ہے کیونکہ بلوغت سے قبل نوعمری میں بھی متعدد ایسے امراض واقع ہوا کرتے ہیں کہ جن کی علامات زوال عقل سے مماثل ہوسکتی ہیں مگر انکو امراضیاتی (pathological) نقطۂ نظر سے دیگر نام دیے جاتے ہیں، ایسے امراض کا ذکر نموئی اضطرابات (developmental disorders) میں دیکھا جاسکتا ہے۔

  • طبی تعریف

طبی تعریف

زوال عقل، ایک عمومی یا جامع ؛ عدمِ قدرتِ عقلی (mental ability) کی کیفیت کو کہا جاتا ہے جس میں اختلال یاداشت (memory impairment) کے ساتھ ساتھ گفتار، تنسیق (coordination)، ادراکِ حسی منبہات (stimuli) اور دیگر عقلی استطاعتوں میں بھی خلل کی کیفیت نمودار ہوجایا کرتی ہے۔ قدرت عقلی میں یہ کمی یا خلل متعدد امراض کی وجہ سے ہو سکتا ہے جن میں سے کچھ قابل عکوس (reversible) ہوتی ہیں اور معالجے کے اچھے نتائج ظاہر ہوا کرتے ہیں جبکہ کچھ دماغ پر وسیع المیدان ضرر کے ساتھ مترقیہ (progressive) ہوا کرتی ہیں یعنی وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ انکی شدت بڑھتی رہتی ہے۔

Other Languages
العربية: خرف
فارسی: زوال عقل
English: Dementia
Alemannisch: Demenz
Avañe'ẽ: Tarova
azərbaycanca: Demensiya
беларуская: Дэменцыя
беларуская (тарашкевіца)‎: Дэмэнцыя
български: Деменция
bosanski: Demencija
català: Demència
čeština: Demence
Cymraeg: Gorddryswch
dansk: Demens
Deutsch: Demenz
eesti: Dementsus
Ελληνικά: Άνοια
español: Demencia
Esperanto: Demenco
euskara: Dementzia
français: Démence
Frysk: Demintens
Gaeilge: Néaltrú
galego: Demencia
ગુજરાતી: ડિમેન્શિયા
한국어: 치매
հայերեն: Մարազմ
hrvatski: Demencija
Bahasa Indonesia: Demensia
italiano: Demenza
עברית: שיטיון
қазақша: Алжу
Kiswahili: Dimenshia
kurdî: Demenza
Latina: Dementia
latviešu: Plānprātība
Lëtzebuergesch: Demenz
lietuvių: Silpnaprotystė
Limburgs: Verkiensje
magyar: Demencia
македонски: Деменција
മലയാളം: മേധാക്ഷയം
Malti: Demenzja
Bahasa Melayu: Demensia
Nederlands: Dementie
日本語: 認知症
norsk: Demens
norsk nynorsk: Demens
پښتو: عقل زوال
polski: Otępienie
português: Demência
русский: Деменция
Scots: Dementia
shqip: Demenca
sicilianu: Demenza
Simple English: Dementia
slovenčina: Demencia
slovenščina: Demenca
Soomaaliga: Xusuusla'aanta
српски / srpski: Деменција
srpskohrvatski / српскохрватски: Demencija
Basa Sunda: Déménsia
suomi: Dementia
svenska: Demens
Tagalog: Demensiya
தமிழ்: மறதிநோய்
Türkçe: Demans
українська: Деменція
Vahcuengh: Binghfatmwnh
Tiếng Việt: Suy giảm trí nhớ
粵語: 痴呆
Zazaki: Demans
中文: 失智症