حول (طب)

اگر یہ آپ کا مطلوبہ صفحہ نہیں تو دیکھیے، حول (ضدابہام)۔
Strabismus.jpg
حول کی کیفیت میں تاک (gaze) کا عمل ناممکن ہو جاتا ہے۔
جماعت بندی اور بیرونی ذرائع
آئی سی ڈی-1049. – 50.
آئی سی ڈی-9378
او ایم آئی ایم185100
بنیادی معلومات29577
میڈ لائین پلس001004
پیشنٹ یو کےحول (طب)
عنواناتD013285

حول (strabismus) سے مراد علم طب (بطور خاص طب العین) میں ایک fffffffffffffایسی حالت کی ہوتی ہے کہ جس میں دونوں آنکھوں کی نظر کا خط (یا سمت) فطری انداز میں کسی ایک مقام پر مرکوز نا ہو سکے[1]؛ یعنی یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ حول کی صورت میں دونوں میں سے ایک آنکھ اس شے یا چیز کی جانب رجوع نہیں کر پاتی (یا اس جانب نہیں دیکھتی) جس کا مشاہدہ مقصود ہو۔ اسے عام الفاظ میں بھینگا پن بھی کہا جاتا ہے اور انگریزی میں squint بھی کہتے ہیں۔ اس کیفیت کی متعدد اقسام ہوتی ہیں جن کو مطبی طور پر آنکھ کی منحرف ہونے والی سمت کے لحاظ سے شناخت کیا جاتا ہے۔ حول کا لفظ، اردو میں عربی زبان سے آیا ہے اور اسے عربی قواعد کے مطابق ہی طویل مرکب کی صورت میں حول العین بھی لکھا جاتا ہے۔[2]

امراضیاتی نوعیت

حول کی کیفیت بچوں میں چھہ ماہ کی عمر تک موجود ہو سکتی ہے لیکن اس سے زیادہ عرصے برقرار رہنے والے حول کو امراضیاتی حالت میں شمار کیا جاتا ہے[1]۔ حول کی حالت کا شکار آنکھیں بعض اوقات جامد (ٹکٹکی باندھی ہوئی) محسوس ہوتی ہیں اور اس کی وجہ آنکھوں کے عضلات میں پیدا ہونے والا وہ تناؤ ہوتا ہے جو ان کو اس حالت پر برقرار رکھنے کی کوشش کرتا ہے کہ جہاں روشنی سے شبکیہ پر بننے والا عکس، بقعہ (macula) پر لیا جاسکے جہاں تکونی خلیات (cone cells) بکثرت پائے جاتے ہیں۔ بعض اوقات آنکھیں جمی ہوئی ہونے کی بجائے مستقل متحرک (تھرک کی حالت میں بھی) نظر آتی ہیں اور ایسا اس وقت ہو سکتا کہ جب دونوں میں سے کوئی ایک آنکھ بینائی میں کمزور ہو یعنی ایسی صورت میں آنکھیں خود کو ایک مستقل حالت پر رکھ کر عکس کو بقعہ پر لینے کی کوشش نہیں کر رہی ہوتیں۔

Other Languages
العربية: حول
English: Strabismus
беларуская: Касавокасць
български: Кривогледство
bosanski: Strabizam
brezhoneg: Luch
català: Estrabisme
čeština: Šilhavost
dansk: Skelen
Deutsch: Schielen
español: Estrabismo
Esperanto: Strabismo
euskara: Estrabismo
français: Strabisme
Gaeilge: Fiarshúilí
galego: Estrabismo
한국어: 사시 (눈)
հայերեն: Շլություն
hrvatski: Razrokost
íslenska: Rangeygni
italiano: Strabismo
עברית: פזילה
latviešu: Šķielēšana
lietuvių: Žvairumas
magyar: Kancsalság
македонски: Страбизам
മലയാളം: കോങ്കണ്ണ്
Bahasa Melayu: Juling
Nederlands: Scheelzien
日本語: 斜視
norsk: Strabisme
oʻzbekcha/ўзбекча: Gʻilaylik
polski: Zez
português: Estrabismo
română: Strabism
Runa Simi: Lirq'u
русский: Косоглазие
shqip: Strabizmi
slovenčina: Strabizmus
slovenščina: Škiljenje
српски / srpski: Страбизам
srpskohrvatski / српскохрватски: Razrokost
suomi: Karsastus
svenska: Skelning
Tagalog: Sulimpat
தமிழ்: மாறுகண்
తెలుగు: మెల్లకన్ను
тоҷикӣ: Аҳвалӣ
Türkçe: Şaşılık
українська: Косоокість
Tiếng Việt: Mắt lác
粵語: 射籬眼
中文: 斜视