بحر اوقیانوس

بحر اوقیانوسAtlantic Ocean
Map of the Atlantic Ocean
متناسقات0°N 25°W / 0°N 25°W / 0; -251019 cu ft)[4]
ساحل کی لمبائی1111,866 کلومیٹر (367,014,000 فٹ) including marginal seas[1]
1 Shore length is not a well-defined measure.
زمین کے پانچ بحر

بحر اوقیانوس دوسرا بڑا سمندر ہے جو سطح زمین کے 5/1 حصے کو گھیرے ہوئے ہے۔ اس کا انگریزی نام اٹلانٹک اوشن (Atlantic Ocean) یونانی لوک کہانیوں سے لیا گیا ہے۔ اٹلانٹک کا مطلب "اطلس کا بیٹا" ہے۔ یہاں یہ واضح کر دینا ضروری ہے کہ دراصل عربی میں، --- اوقیانوس --- Ocean یا بحر ہی کو کہا جاتا ہے، لیکن اردو میں عموما اوقیانوس سے مراد Atlantic Ocean لی جانے لگی ہے لہذا یہاں "بحر اوقیانوس" کو Atlantic Ocean کے متبادل کے طور استعمال کیا گیا ہے۔ اور عربی میں بھی اگر اس کی اصل الکلمہ تلاش کی جائے تو تانے بانے ایک یونانی لفظ Okeanos تک لے جاتے ہیں کہ جس سے عربی کا اوقیانوس ماخوذ ہے اور پھر Okeanos کی ماخوذیت بذات خود ایک اسطورہ (دیومالائی داستان یا افسانے) تک جاتی ہے کہ جہاں د گا ئیا (Gaia) اور دیوتا یورنس (Uranus) کی جفت گیری سے ایک بیٹا پیدا ہوا جس کا نام Oceanus تھا۔

بحر اوقیانوس
Clouds over the Atlantic - Apr 2013.jpg
اس بحر کا حوض انگریزی کے حرف S کی شکل میں شمالا جنوبا لمبائی میں پھیلا ہوا ہے۔ اس کو استوا مخالف رو قریبا 8 درجے شمالی عرض بلد پر شمالی اوقیانوس اور جنوبی اوقیانوس میں تقسیم کرتی ہے۔ اس کو مغرب میں شمالی و جنوبی امریکا اور مشرق میں یورپ و افریقہ نے گھیرا ہوا ہے۔ یہ بحر شمال میں بحر منجمد شمالی اور جنوب میں آبنائے ڈریک کے ذریعہ بحر الکاہل سے ملا ہوا ہے۔ بحر اوقیانوس اور بحر الکاہل کے درمیان ایک مصنوعی رابطہ نہر پانامہ کے ذریعے قائم کیا گیا ہے۔ مشرق میں بحر اوقیانوس اور بحر ہند کو تقسیم کرنے والا خط 20 درجے مشرقی نصف النہار ہے جو کیپ اگلہاس سے انٹارکٹکا تک ہے۔ بحر اوقیانوس کو بحر منجمد شمالی سے ایک خط علاحدہ کرتا ہے جو گرین لینڈ سے شمال مغربی آئس لینڈ اور پھر شمال مشرقی آئس لینڈ سے سپٹسبرگن کی انتہائی جنوبی نوک تک اور پھر شمالی ناروے میں شمالی کیپ تک جاتا ہے۔ 

بحر اوقیانوس زمین کے قریبا 20٪ حصے کو گھیرے ہوئے ہے اور پھیلاؤ میں صرف بحر الکاہل سے چھوٹا ہے۔ اپنے ملحقہ سمندروں سمیت اس کا رقبہ تقریباً 106400000 مربع کلومیٹر (41100000 مربع میل) اور ان سمندروں کے بغیر اس کا رقبہ تقریباً 82400000 مربع کلومیٹر (31800000 مربع میل) ہے۔ ملحقہ سمندروں کے ساتھ‍ اس کا حجم 354700000 مکعب کلومیٹر (85100000 مکعب میل) اور ان کے بغیر اس کا حجم 323600000 مکعب کلومیٹر (77640000 مکعب کلومیٹر) ہے۔

بحر اوقیانوس کی اوسط گہرائی ملحقہ سمندروں سمیت 3332 میٹر (10932 فٹ) اور ان کے بغیر اوسط گہرائی 3926 میٹر (12881 فٹ) ہے۔ اس کی سب سے زیادہ گہرائی پورٹو ریکو گھاٹی میں ہے جہا ں اس کی گہرائی 8605 میٹر (28232 فٹ) ہے۔ بحر اوقیانوس کی چوڑائی متغیر ہے۔ اس کی کم سے کم چوڑائی برازیل اور لائیبیریا کے درمیان 2848 کلومیٹر (1770 میل) اور زیادہ سے زیادہ سے چوڑائی ریاستہائے متحدہ امریکا اور شمالی افریقہ کے درمیان 4830 کلومیٹر (3000 میل) ہے۔

بحر اوقیانوس کا ساحل کٹا پھٹا ہے اور بہت سی کھاڑیوں، خلیجوں اور سمندروں میں پھیلا ہوا ہے جن میں بحیرۂ کیریبین، خلیج میکسیکو، خلیج سینٹ لارنس، بحیرۂ روم، بحیرۂ اسود، بحیرۂ شمال، بحیرۂ لیبریڈور اور بحیرۂ نارویجن-گرین لینڈ شامل ہیں۔ بحر اوقیانوس میں موجود جزائر میں جزائر فارو، گرین لینڈ، آئس لینڈ، راکال، جزائر برطانیہ، آئر لینڈ، فرنینڈو ڈی نورونہا، ازورز، جزائر میڈیرا، کانریز، کیپ وردے، ساؤ ٹامے اور پرنسیپی، نیوفاؤنڈ لینڈ، برمودا، ویسٹ انڈیز، اسینشن، سینٹ ہیلینا، ٹرینڈاڈ، مارٹن واز، ٹرسٹن ڈا کنہا، جزائر فاک لینڈ، جزیرۂ جنوبی جارجیا شامل ہیں۔

ثقافتی اہمیت:ماورائے اوقیانوس کا سفر امریکا مے ں مغربی تہذیب کے فروغ کا باعث بنا ہے، اس کے علاوہ شمالی امریکا اور یورپ کے مابین بحرِ اوقیا نوس کے لیے The Pond (تالاب) کی اصطلاح ثقافتی اور جغرافیائی صورت اختیار کر گئی ہے، چنانچہ اکثر امریکی،یورپ خصوصاً اہلِ برطانیہ کے لیے "across The pond"(تالاب پار) کی اصطلاح استعمال کرتے ہیں۔

Other Languages
адыгабзэ: Атлант Океан
Alemannisch: Atlantik
Ænglisc: Westsǣ
aragonés: Ocián Atlantico
azərbaycanca: Atlantik okean
bamanankan: Atlantik Kogoji
Bân-lâm-gú: Tāi-se-iûⁿ
башҡортса: Атлантик океан
беларуская: Атлантычны акіян
беларуская (тарашкевіца)‎: Атлянтычны акіян
Bikol Central: Kadagatan Atlantiko
bosanski: Atlantski okean
brezhoneg: Meurvor Atlantel
davvisámegiella: Atlánta
dolnoserbski: Atlantiski ocean
Esperanto: Atlantiko
estremeñu: Oceanu Alánticu
Fiji Hindi: Atlantic Ocean
føroyskt: Atlantshavið
Fulfulde: Atalantik
Gàidhlig: Cuan Siar
贛語: 大西洋
客家語/Hak-kâ-ngî: Thai-sî-yòng
한국어: 대서양
hornjoserbsce: Atlantiski ocean
hrvatski: Atlantski ocean
Bahasa Indonesia: Samudra Atlantik
interlingua: Oceano Atlantic
Interlingue: Atlantic Ocean
íslenska: Atlantshaf
kernowek: Keynvor Iwerydh
Kiswahili: Atlantiki
Kreyòl ayisyen: Oseyan Atlantik
kriyòl gwiyannen: Loséyan Atlantik
кырык мары: Атланти океан
Lëtzebuergesch: Atlanteschen Ozean
lingála: Atlantíki
Lingua Franca Nova: Mar Atlantica
Livvinkarjala: Atlantan valdumeri
lumbaart: Ucean Atlantich
македонски: Атлантски Океан
მარგალური: ატლანტიშ ოკიანე
مازِرونی: اطلس اوقیانوس
Bahasa Melayu: Lautan Atlantik
Minangkabau: Samudra Atlantik
Mìng-dĕ̤ng-ngṳ̄: Dâi-să̤-iòng
Nederlands: Atlantische Oceaan
Nedersaksies: Atlantische Ozeoan
日本語: 大西洋
Napulitano: Oceano Atlanteco
Nordfriisk: Atlantisk Oosean
Norfuk / Pitkern: Etlantic Oshen
norsk nynorsk: Atlanterhavet
oʻzbekcha/ўзбекча: Atlantika okeani
Pangasinan: Dayat Atlantic
Papiamentu: Oceano Atlantiko
Перем Коми: Атлантика океан
Piemontèis: Océan Atlàntich
Tok Pisin: Solwara Atlantik
Plattdüütsch: Atlantik
português: Oceano Atlântico
Qaraqalpaqsha: Atlantika okeanı
qırımtatarca: Atlantik okean
rumantsch: Ocean Atlantic
русиньскый: Атлантічный океан
саха тыла: Атлантик далай
Gagana Samoa: Vasa Atalani
Sesotho sa Leboa: Atlantic Ocean
Simple English: Atlantic Ocean
slovenčina: Atlantický oceán
slovenščina: Atlantski ocean
српски / srpski: Атлантски океан
srpskohrvatski / српскохрватски: Atlantik
svenska: Atlanten
Taqbaylit: Agaraw anaṭlas
tarandíne: Oceane Atlàndeche
татарча/tatarça: Атлантик океан
Türkçe: Atlas Okyanusu
Türkmençe: Atlantik okean
тыва дыл: Атлант океан
українська: Атлантичний океан
ئۇيغۇرچە / Uyghurche: ئاتلانتىك ئوكيان
Vahcuengh: Dasihyangz
vepsän kel’: Atlantine valdmeri
Tiếng Việt: Đại Tây Dương
Volapük: Latlantean
文言: 大西洋
West-Vlams: Atlantischn Oceoan
吴语: 大西洋
粵語: 大西洋
žemaitėška: Atlanta ondėnīns
中文: 大西洋