افیونی جنگیں

افیونی جنگیں (Opium Wars) جنہیں اینگلو چینی جنگیں بھی کہا جاتا ہے دو جنگوں پر مشتمل تھی پہلی افیونی جنگ 1839 تا 1842 اور دوسری افیونی جنگ 1856 تا 1860۔ یہ بظاہر مختصر سی جنگیں تھیں جو برطانیہ اور چین کے درمیان لڑی گئیں لیکن انکا مقصد چین میں افیون بیچنا تھا کیونکہ چینی شہنشاہ یانگزنگ نے 1729ء میں افیون کی فروخت پر پابندی عائد کر دی تھی بدلے میں برطانوی سلطنت چین کے خلاف کارروائی پر فوری رضامند ہو گئی۔ جنگ کی ابتداء اس طرح سے ہوئی ایک برطانوی بحری بیڑا چین کے پرل دریا کے دہانے میں داخل ہوا اور چین کی کمزور بحریہ کو صرف پانچ گھنٹوں میں تباہ و برباد کر دیا۔ برطانیہ نے چین کو فتح کرنے کے بعد ایک ایسا معاہدہ کیا جس کے تحت اس نے پانچ بندرگاہیں کھولنے کی اجازت لی۔ برطانیہ نے اس معاہدے کے تحت ہانگ کانگ جزیرے کو اپنے اختیار میں لے لیا جہاں سے افیون کی تجارت ہوتی تھی۔ 156 سال بعد 1 جولائی 1997ء کو ہانگ کانگ برطانیہ کے تسلط سے آزاد ہو ا اور واپس چین کا حصہ بنا۔

انگریز چینیوں سے لڑتے ہوۓ


  • مزید دیکھیئے
Other Languages
العربية: حروب الأفيون
English: Opium Wars
čeština: Opiové války
Esperanto: Opia milito
한국어: 아편 전쟁
Bahasa Indonesia: Perang Candu
íslenska: Ópíumstríðin
Basa Jawa: Perang Candhu
latviešu: Opija kari
Bahasa Melayu: Perang Candu
Nederlands: Opiumoorlogen
پنجابی: افیمی جنگاں
português: Guerras do ópio
Scots: Opium Wars
Simple English: Opium Wars
slovenčina: Ópiové vojny
srpskohrvatski / српскохрватски: Opijumski ratovi
Basa Sunda: Perang Candu
svenska: Opiumkrigen
українська: Опіумні війни
Winaray: Mga Gera Opyo
粵語: 鴉片戰爭