اسلامی تقویم

Basmala White.png
170PX

بسلسلہ مضامین:
اسلام

قمری ہجری تقویم (ماہ و سال) کو بعض ممالک میں اسلامی تقویم بھی کہا جاتا ہے۔ ہجری تقویم سے مراد تواریخ کا حساب حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مدینہ کی طرف ہجرت سے لگانا ہے۔ اس میں جو مہینے استعمال ہوتے ہیں ان کا استعمال اسلام سے پہلے بھی تھا۔ جس میں سے محرم پہلا مہینہ ہے۔ چونکہ ایک قمری تقویم ہے لہذا اس کا ہر مہینہ چاند کو دیکھ کر شروع ہوتا ہے۔سال کا کل دورانیہ 354.367056 دن اور ایک ماہ کا کل دورانیہ 29.530588 دن ہے۔

تکنیکی معلومات

محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مدینہ کو ہجرت 26 صفر کو ہوئی۔ مگر چونکہ عرب لوگ سال کا آغاز محرم سے کیا کرتے تھے اس لئے اسلامی سال کو ایک ماہ 25 دن پیچھے سے شمارکیا گیا۔ اس لئے پہلی قمری ہجری کی پہلی تاریخ یعنی اول محرم مؤرخہ 16 جولائی 622ء کے مطابق ہوئی۔ حسب سابق اس میں بارہ ماہ رکھے گئے۔ ہر مہینہ انتیس یا تیس دن کا ہوتا ہے۔ جس کے شروع ہونے کا فیصلہ چاند کو دیکھ کر کیا جاتا ہے۔ قمری ہجری سال ہر عیسوی سال کی نسبت دس یا گیارہ دن پہلے شروع ہوتا ہے یعنی ہر سال ہجری اور عیسوی سال کا وقفہ کم ہو جاتا ہے۔ اندازا ہے کہ سن 20842 میں ایک ہی قمری ہجری اور عیسوی سال ہوگا۔ ہر 33 یا 34 سال بعد ایسا موقع آتا ہے جب ایک قمری ہجری سال مکمل طور پر ایک عیسوی سال کا اندر ہی رہتا ہے جیسا سن 2008 عیسوی میں۔

Other Languages
العربية: تقويم هجري
azərbaycanca: Hicri təqvim
Bân-lâm-gú: Islam Le̍k-hoat
беларуская (тарашкевіца)‎: Мусульманскі каляндар
Esperanto: Islama kalendaro
한국어: 이슬람력
हिन्दी: हिजरी
Bahasa Indonesia: Kalender Hijriyah
interlingua: Calendario islamic
कॉशुर / کٲشُر: اِسلامی تَقويٖم
македонски: Исламски календар
Bahasa Melayu: Takwim Hijrah
日本語: ヒジュラ暦
norsk nynorsk: Muslimsk tidsrekning
oʻzbekcha/ўзбекча: Islomiy taqvim
Simple English: Islamic calendar
slovenčina: Islamský kalendár
slovenščina: Islamski koledar
српски / srpski: Исламски календар
srpskohrvatski / српскохрватски: Islamski kalendar
Basa Sunda: Kalénder Islam
татарча/tatarça: Һиҗри тәкъвим
Türkçe: Hicrî takvim
ئۇيغۇرچە / Uyghurche: ھىجرىيە تەقۋىمى
Tiếng Việt: Lịch Hồi giáo
吴语: 伊斯兰历
粵語: 回曆
中文: 伊斯兰历